بھارتی کارروائی ،امریکہ کیا جانتاتھا؟ایٹمی جنگ؟بھارتی میڈیا نے بڑے بڑے دعوے کردیئے

1  اکتوبر‬‮  2016
نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کنٹرول لائن کے دوسری طرف بھارت کے حملے سے امریکی حکومت پہلے سے آگاہ تھی اور اس نے پاکستانی حکومت کو اشارہ دے دیا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ بھارت کے ساتھ کھڑا ہے۔بھارتی ٹی وی ’’ اے بی نیوز ‘‘کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے اس حملے سے امریکی حکومت پہلے سے آگاہ تھی اور اس نے پاکستانی حکومت کو اشارہ دے دیا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ بھارت کے ساتھ کھڑا ہے،بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی طرف سے بھارتی حمائیت سے پاکستان کو ئی بھی جوابی کارروائی کرنے سے پہلے کئی بار سوچے گا کیونکہ بھارت نے پاکستانی حدود میں پہلے حملہ نہیں کیا بلکہ اپنے ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے بعد جوابی وار کیا ہے۔بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں پاک بھارت جنگ کے کوئی آثار نہیں ہیں کیونکہ دونوں ملک ہی ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہیں اور دونوں ہی ایٹمی جنگ کی شدت کو سمجھتے ہیں ،لیکن اس کے باوجود مودی حکومت نے عالمی دنیا کو پیغام دے دیا ہے کہ بھارت صرف جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے خاموش نہیں بیٹھے گا ،جبکہ مودی حکومت کوشش کرے گی کہ وہ پاکستان سے براہ راست جنگ کی بجائے سندھ طاس آبی معاہدے،پاکستان کو تجارت کے لئے پسندیدہ ملک قرار دینے کا درجہ واپس لینے اور سفارتی سطح پرپاکستان کو تنہا کرنے کے لئے عالمی لابنگ تیز کرنے کو ترجیح دیں گے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…