اڑی حملہ ،وزیراعظم نوازشریف نے آئندہ کالائحہ عمل طے کرلیا۔۔۔ بھارت کوجواب دینے کےلئے کیاکیاجائے گا،اہم انکشاف

24  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد نوازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی مظالم کوبے نقاب کرنے کے بعد آئندہ کالائحہ عمل طے کرلیاہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان اڑی حملہ سے پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی میں لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے آئندہ ہفتہ کے دوران سیاسی و عسکری قیادت کا اعلیٰ سطح کا اجلاس بلائیں گے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ممکنہ بھارتی جارحیت کےخلاف ملک کی مسلح افواج کی پشت پر کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے بھارت کی ممکنہ جارحیت کے خلاف متفقہ قراردادوں کی منظوری دی جائے گی۔ وزیراعظم نے برطانیہ میں اپنا قیام مختصر کر دیا ہے وہ لندن میں 3 روز قیام کریں گے۔ جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ٹیکسلا کے جلسے میں بھارت کو واضح پیغام دیا حکومت سے ہمارے اختلاف ایک طرف لیکن ملکی سلامتی کے لئے اکٹھے ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد ملک میں سیاسی ٹمپریچر بھی کم ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وہ پارلیمنٹ کے ایوان میں ارکان کو دورہ امریکہ اور پاکستان بھارت کشیدگی کے بارے میں اعتماد میں لینگے۔ پارلیمنٹ میں متفقہ قرارداد منظور کی جائے گی جس میں بھارت کو واضح پیغام دیا جائے گا پاکستانی قوم اپنی بہادرا فواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…