سب کی امیدوں پر پانی پھر گیا!!! نئی مقبول ترین گاڑی کی خطرناک خامیاں منظر عام پر آ گئیں

26  جولائی  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ سال امریکا میں پیش کی جانے والی ہونڈا سوک 2016 تقریباً 10 ماہ بعد پاکستان میں بھی متعارف کروائی جاچکی ہے۔ یہ ہونڈا امریکا کی جانب سے تیار کی جانے والی پہلی سِوک ہے اور اسی وجہ سے اسے کچھ خاص اہمیت بھی دی جارہی ہے۔ اس سے قبل پیش کی جانے والی سِوک کی تمام ہی جنریشنز جاپان میں تیار کی گئی تھیں۔ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی اس گاڑی کا شدت سے انتظار کیا جارہا تھا۔ اب سے ڈیڑھ ماہ قبل ہونڈا پاکستان نے اس کی پیشگی بُکنگ شروع کی تو لوگ دھڑا دھڑ اسے بُک کروانے لگے۔ گزشتہ دنوں اس کی باضابطہ رونمائی کے بعد لوگوں کو پہلی بار نئی سِوک کو قریب سے دیکھنے کا موقع میسر آیا۔

1

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ سِوک 2016 کا انداز بہت ہی خوبصورت ہے تاہم پاکستان میں اس کی تیاری کا معیار بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں پیشگی بُکنگ شروع ہوجانے کے بعد صارفین کی جانب سے معیار سے متعلق ہی سوالات پوچھے جارہے تھے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے بحث مباحثہ کا سلسلہ جاری ہے۔

2

نئی سِوک کو قریب سے دیکھنے کے بعد جن دو چیزوں نے انتہائی مایوس کیا وہ گاڑی کے غیر معیار رنگ (paint quality) اور پرزوں کے جوڑ (weld) میں عدم توجہی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہونڈا ایٹلس نے ان کاموں کے لیے ناتجربکار سڑک چھاپ افراد کی خدمات حاصل کی ہیں۔ صرف ایک دو نہیں بلکہ نئی سِوک کی متعدد ایسی تصاویر منظر عام پر آچکی ہیں کہ جن میں پرزوں کے جوڑ بہت بھدے نظر آرہے ہیں۔ اور تو اور انہیں چھپانے کی کوشش میں کے لیے استعمال ہونے والا رنگ بھی غیر معیاری ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ سِوک میں پرزوں کی الائنمنٹ خراب ہونے کی بھی شکایت کر رہے ہیں۔ ایک تصویر میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ سِوک کا بونٹ ایک جانب سے جھکا ہوا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا یہ مسئلہ صرف ایک ہی سِوک میں “اتفاق” سے آیا ہے یا پھر دیگر گاڑیوں میں بھی ایسے مسائل نظر آتا ہے۔2016

3

ہونڈا پاکستان (Honda) نے سِوک 2016 کے بہترین ماڈل کی قیمت 30 لاکھ روپے رکھی ہے۔ اس قیمت کے باوجود سِوک کی تیاری میں غیر معیاری ساز و سامان کے استعمال والی بات کچھ ہضم نہیں ہورہی۔ ماضی میں ہونڈا ایٹلس تھائی لینڈ سے سینکڑوں گاڑیاں درآمد کر کے فروخت کرتا رہا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ انہوں نے اس بار بھی اسی طریقہ کار پر عمل کرنے کی کوشش کی ہو۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان میں نئی سِوک کی تیاری میں غیر معمولی جلد بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ہے۔2016

4

اس کا مقصد لوگوں کو ہونڈا ایٹلس یا پھر ہونڈا سِوک سے بدظن کرنا نہیں بلکہ یہ باور کروانا ہے کہ پاکستان میں مہنگی گاڑیاں خریدنے والے افراد بھی بین الاقوامی معیارات پر تیار کی جانے والی مصنوعات حاصل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ بہت سے صارفین معیار کے علاوہ قیمت میں اضافے پر بھی ناخوش نظر آرہے ہیں۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…