برطانیہ میں 8 سالہ بچی نے سرطان جیسے موذی مرض کا طریقہ علاج بتاڈالا

11  فروری‬‮  2015

برطانیہ میں 8 سالہ بچی نے دوران گفتگو اپنے سائنسدان والدین کو سرطان جیسے موذی مرض کا طریقہ علاج بتاڈالا۔

بعض اوقات قدرت ایسے واقعات رونما کرتی ہے جن کو دیکھ کر انسانی عقل بھی حیران رہ جاتی ہے، کینسر ایک موذی مرض سے جس کا علاج تقریباً ناممکن ہے لیکن برطانوی شہر مانچسٹر میں 8 سالہ بچی نے اپنے والدین سے دوران گفتگو سرطان کے علاج کا ممکنہ حل بتا دیا، پروفیسر لسانتی اور ان کی اہلیہ فیڈریکا سوتگیا دونوں مانچسٹر یونی ورسٹی میں سائنسدان اور سرطان پر ہونے والی تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہیں۔ بچی کے والد پروفیسر لسانتی نے کھانے کی میزپر اپنی 8 سالہ بیٹی سے پوچھا کہ وہ  سرطان کے علاج کے لئے کون سا طریقہ استعمال کرے گی جس پر بیٹی نے کچھ دیر سوچنے کے بعد جواب دیا کہ میں اینٹی بائٹکس کا استعمال کروں گی۔

بچی کے والدین  بیٹی کے جواب سے مطمئن نہ ہوئے لہذا انہوں نے اس بات کی تحقیق کے لئے لیب میں کچھ ٹیسٹ کئے جس کے نتائج دیکھ کر بچی کے والدین حیران رہ گئے کہ اینٹی بائٹکس نے سرطان کے سیلز کو ختم کرنا شروع کردیا، تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کچھ اینٹی بائٹکس نہ صرف سرطان کے سیلز کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں بلکہ اس موذی مرض کو پیدا کرنے والے سیلز کو ختم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔

بچی کے والدین کا کہنا تھا کہ اینٹی بائٹکس کا استعمال سرطان کے مرض کا نہ صرف سستا علاج ہے بلکہ اس کے استعمال سے انسان کی صحت پر بھی کسی قسم کا کوئی اثر نہیں پڑتا اوریہ طریقہ علاج ان کی بیٹی نے بتایا جس پر  وہ اس کے شکرگزار ہیں۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…