صوبے کےلئے بجلی کے مختص کوٹے کا مناسب استعمال ناگزیر ہے ،پرویزخٹک

19  فروری‬‮  2016

پشاور((نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبے کےلئے مختص بجلی کے کوٹہ کے درست اور فعال استعمال کو یقینی بنانے کےلئے واضح لائحہ عمل اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تا کہ عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی جا سکے۔ وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں چیف ایگزیکٹیو پیسکو انوار الحق یوسفزئی اور چیئرمین پیسکو بورڈ ملک اسد گفتگو کر رہے تھے۔ وزیرعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کےلئے بجلی کے مختص کوٹے کا مناسب استعمال اور ناروا لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کےلئے اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے لئے مختص کوٹے کی تقریباً 600میگا واٹ بجلی کا صوبے میں استعمال نہ ہونا ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختص کوٹے کے مکمل استعمال کو یقینی بنا کر صوبے میں اوورلوڈنگ اور لوڈشیڈنگ کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے جس کےلئے پختہ عزم اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔انہوں نے اس مقصد کےلئے بجلی کے استعمال اور دوسرے امور سے متعلق تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے پر زور دیا۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں بجلی کے موجودہ استعمال اور لوڈ شیڈنگ کی رپورٹ بھی طلب کی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پیسکو حکام سے ملکر صوبے میں بجلی سے متعلق مسائل کا خاتمہ یقینی بنانے کےلئے اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کا ازالہ اور ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مذکورہ مقاصد کے حصول کےلئے دستیاب وسائل کے نتیجہ خیز استعمال کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ اس موقع پر چیف پیسکو نے مذکورہ مقاصد کے حصول کےلئے اپنی طرف سے ہر ممکن اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ نے ضلع چارسدہ کے متنازعہ علاقہ جات کے مسائل سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے موقع پر تمام متنازعہ مسائل متعلقہ محکموںکے ساتھ ملکر حل کرنے کےلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ رکن صوبائی اسمبلی عارف احمد زئی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ خزانہ، سیکرٹری داخلہ کمشنر پشاور اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے اجلاس میں شرکت کی



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…