شام نے محاصرہ زدہ علاقوں تک عالمی امدادپہنچانے کی اجازت دیدی

17  فروری‬‮  2016

جنیوا(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ شامی حکومت نے فوجی محاصرے کے شکار سات مقامات میں امدادی سامان پہنچانے کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کی ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے شام کے لیے خصوصی ایلچی ”اسٹیفن ڈی مسٹورا“ کے دورہ دمشق کے بعد شامی حکومت نے محاصرے کے شکار سات شہروں میں امادادی سرگرمیوں کے لیے رضاکاروں کی ان مقامات تک رسائی کی اجازت دی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ شامی حکومت کی جانب سے محاصرہ زدہ شہروں دیر الزور، الفوعہ، کفریا، ادلب گورنری، مضایا، زبدانی، کفر بطنہ اور معظمیہ الشام میں امدادی قافلوں کو رسائی دینے کی اجازت دی ہے۔ پیش آئند ایام میں ان علاقوں میں متاثرین تک خوراک اور دیگر امدادی سامان فراہم کرنا شروع کر دیا جائے گا۔قبل ازیں منگل کو اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ڈی مسٹورا نے بھی دمشق میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ فوجی محاصرے کے شکار کچھ مقامات پرکل بدھ سے امدادی سامان کی فراہمی شروع کی جائے گی۔یو این ایلچی کا کہنا تھا کہ انہوں ںے شامی وزیرخارجہ ولید المعلم سے محاصرہ زدہ علاقوں میں امداد کی فراہمی کے سلسلے میں بات چیت کی جس کے بعد دمشق حکومت محاصرے کے شکار علاقوں میں امداد پہنچانے کے لیے رضامند ہو گئی ہے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…