وزیراعظم نوازشریف اورچوہدری نثارمیں تنازع ؟

2  فروری‬‮  2016

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان ایک بار پھر اپوزیشن لیڈر کو منانے کے معاملہ پر تنازعے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔چوہدری نثار علی خان اپنی پریس کانفرنس کے حرف بہ حرف پر ڈٹ گئے، اپوزیشن لیڈر سے رابطہ نہ کرنے کا دو ٹوک جواب دیکر وزیر اعظم کو مزید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایک غیرسرکاری خبررساں ادارے آن لائن کے مطابق میڈیا کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ دنوں ہونیوالی ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ کی ایک پریس کانفرنس سے ہم پریشان ہو جاتے ہیں، اپوزیشن لیڈر سے متعلق جو باتیں کی گئیں وہ ماحول ایسا اب نہیں تھا، لہٰذا میری خواہش ہے کہ سید خورشید شاہ سے صلح کروائی جائے۔ وزیر اعظم کے دلچسپ مکالمے پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پارٹی قائد کا جو بھی حکم ہو گا تسلیم کیا جائے گا تاہم پریس کانفرنس کے حرف بہ حرف پر قائم ہوں اور ہو سکتا ہے کہ فون پر رابطہ بھی نہ کر پائوں۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر اور وزیر اعظم کے درمیان طے پایا کہ آئندہ قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی جانب سے کی جانے والی تقریر کا جواب وفاقی وزیر داخلہ نہیں دیں گے اور اس تشویش کو ٹھنڈا کرنے کیلئے خواجہ سعد رفیق یا وفاقی وزیر احسن اقبال ہی جواب دیں گے تاکہ معاملہ مزید الجھن کا شکار نہ ہو



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…