دنیا بھر میں لوگوں کے قد بڑے، پاکستان میں چھوٹے ہوتے جارہے ہیں

31  جنوری‬‮  2016

کراچی (نیوز ڈیسک  ) دنیا بھر میں لوگوں کے قد بڑے جبکہ پاکستان میںچھوٹے ہو تے جارہے ہیں، ہمارے معاشرے میں قد چھوٹا ہونے کے بارے میں بہت ساری غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں قصے اور کہانیاں سنائی جاتی ہیں جن پر لوگ یقین کرتے ہیں حالانکہ ان میں کوئی صداقت نہیں ہوتی، قد چھوٹے رہ جانے کی دیگر وجوہات کےساتھ ایک اہم وجہ خوراک اور غذائیت کی کمی ہے۔ جنگ رپورٹر بابرعلی اعوان سےاس لئے بچوں کو بہترین اور متوازن غذا سبزیاں ، پھل ، دودھ، گوشت، مچھلی ، دالیں اور چاول ضرور کھلائے جائیں اس کے ساتھ روزانہ ورزش کرائی جائے اس سے نشونما بہتر ہوگی اور قد بڑھے گا۔ ان خیالات کا اظہارنے قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈائریکٹر پروفیسرسید جمال رضا،ڈاکٹر محسنہ نور ابراہیم، ڈاکٹر تاج لغاری اور ڈاکٹر زبیر کھوسو نے میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی(جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) ، قومی ادارہ صحت برائے اطفال اور ایبٹ لیبارٹریز پاکستان لمیٹیڈ کے زیر اہتمام ”کیا آپ کے بچے کا قد چھوٹا ہے “کے موضوع پر منعقدہ عوامی آگہی سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔سیمینار کی نظامت کے فرائض میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) کے چیئرمین واصف ناگی نے سرانجام دیئے۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پروفیسر سید جمال رضا نے کہا کہ دنیا بھر میں لوگوں کے قد بڑے جبکہ پاکستان میںچھوٹے ہو تے جارہے ہیں جس کی بنیادی وجہ خوراک اور غذائیت کی کمی ہے۔ہمارے معاشرے میں قد چھوٹا ہونے کے بارے میں بہت ساری غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں قصے اور کہانیاں سنائی جاتی ہیں جن پر لوگ یقین کرتے ہیں حالانکہ ان میں کوئی صداقت نہیں ہوتی۔ پیدائش کے بعد پہلے دو سالوں میں بچے کو اچھی غذا ملے تو یہ قد بڑھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ پہلے 6ماہ تک بچے کو صرف ماں کا دودھ پلایا جائے اس کے بعد دودھ کے ساتھ دیگر غذائیں بھی دی جائیں۔ماں کی غذا کا پورا ہونا بچے کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے بچے کی نشونما ماں کی غذا سے مشروط ہے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…