زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

27  اکتوبر‬‮  2015

ولپنڈی(آن لائن) زلزلہ متاثرین کے لئے پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اورسب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے ترجمان عاصم سلیم باجوہ کے مطابق زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے پاک فوج کے3 ہیلی کاپٹر استعمال کئے جارہے ہیں جس میں ایک ہیلی کاپٹر خیبر پختونخوااور2 ہیلی کاپٹر گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں،ترجمان نے بتایا کہ سی 130 طیارے کے ذریعے چترال کے لئے 7 ٹن راشن اورزمین کے راستے دیر کیلئے 20 ٹن راشن جس میں 10 ہزار کھانے پینے کی تیار اشیاء،ایک ہزار خیمے اور 500 کمبل روانہ کئے گئے ہیں جبکہ ڈاکٹروں کی اضافی ٹیمیں بھی بھجوا دی گئی ہیں ،خیمے اور کبل زلزلے سے متاثر ہونے والے دور دراز علاقوں میں تقسیم کئے جائیں گے،پاک فوج کی جانب سے تیمرہ گرہ ،باجوڑ ،دیر ،چترال میں خوراک کی تقسیم کیلئے26 پوائنٹس قائم کر دیئے گئے ہیں،ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی ایف ڈبلیو او فوجیوں کے ہمراہ شاہراہ قراقرم پر موجود ہیں اور سڑکوں کو آمدو رفت کے لئے بحال کرنے کی نگرانی کر رہے ہیں جب کہ شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائڈنگ سے متاثرہ 45 میں سے 27 مقامات کو کلئیر کردیا گیا ہے جبکہ دیگر مقامات کی کلیئرنس کیلئے کام تیزی سے جاری ہے، ریسکیو ٹیمیں گلگت بلتستان میں پھیل چکی ہیں اور ملک بھر کے سی ایم ایچ اسپتالوں میں 30 فیصد گنجائش بڑھا دی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے پاک فوج کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں گئی ہیں،گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا گیا ہے جس میں ڈرون طیارے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں،ترجمان کے مطابقڈی جی ایف ڈبلیو او اس وقت قراقرم ہائی وے پر موجود ہیں، قراقرم ہائی وے پر 45 میں سے 27 جگہ پر لینڈ سلائیڈز کلیئر کر دی گئی ہیں،ملک بھر کے تمام فوجی ہسپتالوں کی گنجائش میں 30 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…