بنگلہ دیشی ویمن ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق

22  ستمبر‬‮  2015

ڈھاکہ(نیوزڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ویمن کرکٹ ٹیم کے رواں ماہ دورہ پاکستان کی تصدیق کردی جس میں مہمان ٹیم دو ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق حکومتی اجازت ملنے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے جس سے دونوں ملکوں کے کرکٹ روابط ایک بار پھر بہتری کی جانب گامزن ہونے کی امید روشن ہو گئی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے دو مرتبہ دورہ پاکستان سے انکار کے بعد دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز کے تعلقات میں سرد مہری آ گئی تھی۔ تاہم رواں سال بنگلہ دیش نے پاکستان کے دورے کے مکمل اخراجات برداشت کرنے پر حامی بھری تھی جس کے بعد پاکستان نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کی کوششوں کے طور پر بنگلہ دیش سے ویمن ٹیم بھیجنے کی درخواست کی تھی جس پر بنگلہ دیشی بورڈ نے مشروط آمادگی ظاہر کی تھی۔اس سلسلے میں بنگلہ دیش سیکیورٹی وفد نے چھ ستمبر کو کراچی اور لاہور کا دورہ کیا تھا اور ویمن ٹیم کے دورے کو سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط قرار دیا گیا تھا۔ تاہم اب بنگلہ دیش کو سیکیورٹی کلیئرنس کے ساتھ ساتھ اپنے بورڈ سے بھی دورے کی اجازت مل گئی ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم دورے میں دو ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی اور دورے کا آغاز 29 ستمبر کو کراچی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہو گا۔ مہمان ٹیم یکم اکتوبر کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کراچی میں کھیلے گی جس کے بعد چار اور چھ اکتوبر کو دو ایک روزہ میچز کی میزبانی لاہور کرے گا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ویمن ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت ممکنہ طور پر اپنی پریمیئر لیگ کو کامیاب بنانے کا ایک حربہ ہو سکتا ہے۔ بنگلہ دیش میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے بنگلہ دیش دو سال کے وقفے کے بعددوبارہ شروع ہونے والی اپنی لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کا خواہاں ہے اور ویمن ویمن ٹیم کے دورہ پاکستان کی منظوری اسی سلسلے کی کڑی ہو سکتی ہے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…