الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے صدر کے اختیارات میں کمی احمقانہ قانون سازی ہے، فواد چوہدری

9  اپریل‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت قانون سازی کو چند لوگوں کی خواہش کے تابع نہ کرے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے صدر کے اختیارات میں کمی احمقانہ قانون سازی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ سانس لیں، سوچیں اور اپنی سیاست میں ترمیم کریں۔انہوںنے کہاکہ ایسی جلدی میں ترامیم کوئی نہیں مانے گا۔دریں اثناء تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی موقف کے مطابق معیشت اور سیکیورٹی حالات اتنے خراب ہیں کہ انتخابات تک ممکن نہیں۔انہوںنے کہاکہ ایسے موقف کے بعد وزیر اعظم کو ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیے۔فواد چوہدری نے کہا کہ خوش آئند ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے اپنے اعلامیہ میں خود کو سیکیورٹی معاملات تک محدود رکھا، حکومتی سیاسی جماعتوں کے ایجنڈے کا حصہ نہیں بنے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…