پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بے بنیاد الزامات اور دعوے سختی سے مسترد کردیے

13  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بے بنیادالزامات اور دعوے سختی سے مسترد کردئیے۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان بھارتی آرمی چیف کی اپنی پریس کانفرنس میں بیان کردہ فرضی کہانیوں کو سختی سے مسترد کرتا ہے جن میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار نام نہاد ”لانچ پیڈز“ اور

”تربیتی“ کیمپس کی موجودگی کا اشارہ کیاگیا تھا۔ترجمان نے ہاکہ بھارتی جنرل کے بے بنیاد الزامات نئی بات نہیں کیونکہ یہ پاکستان مخالف اْس پراپگنڈے کا حصہ ہیں جس کا بھارت میں برسراقتدار ’بی جے پی‘،’آر ایس ایس‘ دونوں ہی پرچار کرتے آرہے ہیں،بھارتی حکومت ”اکھنڈبھارت“ کی پریشان خیالی اورخودفریبی کے نظریہ سے جنم لینے والے جنگی جنون اور توسیع پسندانہ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جس سے علاقائی امن کو خطرہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف نے غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بلاتعطل جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان بھارت پر زور دیتا ہے کہ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں اپنا ظلم وبربریت فوری بند کرے، کشمیریوں کا استحصال ختم کرے اور اْنہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت استصواب رائے کا وہ حق استعمال کرنے دے جس کا اْن سے وعدہ کیاگیا تھا۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی مذاکرات کے عزم پر کاربند ہے تاکہ جموں وکشمیر سمیت تمام متنازعہ امور کا پرامن حل کیاجائے تاہم مذاکرات کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری بھارت پرعائد ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…