چینی خلائی مشن نے چاند کی سطح پر پانی کے شواہد دریافت کرلیے

13  جنوری‬‮  2022

بیجنگ (این این آئی )چین کے خلائی مشن چینگ ای فائیونے چاند کی سطح پر پانی کو دریافت کیا ہے اوریہ پہلی بار ہے جب سائنسدانوں نے زمین کے سیٹلائیٹ کے کسی مقام پر سیال کو دریافت کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق تحقیق میں چینی

سائنسدانوں نے بتایا کہ چینگ ای 5 لینڈر نے پانی کے مالیکیولز یا ہائیڈروآکسل کو دریافت کیا جو ایچ 2 او کا قریبی کزن کیمیکل ہے۔چینگ ای 5 نے اسپیکٹرومیٹر کو استعمال کرکے لینڈنگ سائٹ کے نمونوں کا تجزیہ کیا۔اس تجزیے میں دریافت ہوا کہ چاند کی سطح پر پانی کا اجتماع فی ملین 120 حصوں سے کم ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ چاند کی سطح زمین کے مقابلے میں بہت زیادہ خشک ہے۔اس سے قبل 2018 میں امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے ایک تحقیق میں چاند کے سورج کی روشنی سے منور حصوں میں پانی کی موجودگی کے شواہد دریافت کیے گئے مگر وہ ورچوئل تحقیق تھی جس کے لیے ایک ایئربورن انفراریڈ دوربین کی مدد لی گئی۔دہائیوں تک سائنسدانوں کا ماننا تھا کہ چاند مکمل طور پر خشک ہے جہاں کوئی ماحول موجود نہیں اور اس وجہ سے سورج کی سخت ریڈی ایشن کے باعث پانی کے مالیکیولز کو کسی قسم کا تحفظ نہیں ملتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…