شاداب خان کو نمبر ون پوزیشن چھن جانے کا افسوس ،ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں کس چیز کی کمی ہے ؟ بتا دیا

8  مئی‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ون ڈے کی نمبر ون رینکنگ چھن جانے کا افسوس ہے مگر ورلڈ کپ کے لئے رینکنگ اہم نہیں ہوتی۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری کا اچھا موقع ملا، مڈل آڈر بیٹنگ اور مڈل اوور میں بولنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

ورلڈ کپ سے قبل یہ دونوں کمزوریاں دور کرنی ہوں گی، فیلڈنگ میں بھی بہتری کی گنجائش ہے، ٹی ٹونٹی زیادہ کھیلنے کی وجہ سے ون ڈے میچز میں فیلڈنگ کے دوران کبھی کبھی انرجی لیول کم ہو جاتا ہے، مڈل اوور میں ان کا کام وکٹیں لینا ہے جس میں انہیں زیادہ کامیابی نہیں ملی۔شاداب خان نے کہا ہک ٹیم میں ان آئوٹ سے کارکردگی میں فرق پڑتا ہے، سیریز میں روٹیشن پالیسی کے تحت نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا، ورلڈ کپ میں سب ٹیمیں میدان میں اترتی ہیں تو صفر پر ہوتی ہیں، ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے زیادہ میچز نہیں ملے۔نائب کپتان نے کہا کہ کم ون ڈے میچز کی وجہ سے کائونٹی کرکٹ کھیلنے جا رہا ہوں، کائونٹی میں فور ڈے کرکٹ ملے گی لیکن کھیل میں بہتری آئے گی۔کم میچز ملنے کے باوجود کوشش کریں گے کہ ورلڈ کپ کے لیے خود کو تیار رکھیں، نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میں اچھی کرکٹ ہوئی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…