نمبر 1 ون ڈے ٹیم، بابر اعظم کی اِسی دن 9سال قبل کی گئی ٹوئٹ وائرل

6  مئی‬‮  2023

لاہور( این این آئی)فخر پاکستان اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو 5مئی 2023ء کو تاریخ میں پہلی بار ون ڈے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز ملا۔ 2005ء میں آئی سی سی رینکنگز کے باضابطہ اجرا کے بعد پاکستان پہلی مرتبہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آیا ہے ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان کی رینکنگ پانچویں تھی، سیریز میں شاندار پرفارمنس کے ساتھ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اب تک کے چاروں میچز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔تاہم 5 مئی کو یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد بابر اعظم کی 9 سال قبل یعنی اسی روز 5 مئی 2014 کو کی گئی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔اس ٹوئٹ میں بابر نے لکھا تھا ‘شکر ہے اللہ کا کہ میں پاکستان کے کیمپ کے لیے سلیکٹ ہوگیا، پاکستان کا کنڈیشنل سمر کیمپ 8 مئی سے شروع ہورہا ہے’۔اس حوالے سے میچ کے بعد کی تقریب میں میزبان سکندر بخت نے بابر سے سوال بھی کیا کہ آج ہی کے دن 9 سال قبل آپ کو پاکستان کی سینئر کیمپ میں شامل کیا گیا تھا اور آج اسی دن آپ کی ٹیم ون ڈے میں پہلی پوزیشن پر ہے۔جواب میں کپتان نے کہا ‘تب سے لے کر اب تک کا میرا سفر یادگار ہے جس میں کئی اتار چڑھا دیکھے، مجھے میری ٹیم سمیت مداحوں اور اہلخانہ کا سپورٹ رہا جس پر میں شکر گزار ہوں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…