پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی کنگز کے ہاتھوں بے بس ، کنگز نے پہلی فتح سمیٹ لی

20  فروری‬‮  2021

کراچی(این این آئی) پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دیا جو کراچی کی ٹیم نے 3

وکٹوں کے نقصان پر 13.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز ٹام بنٹن اور سرفراز احمد نے کیا تاہم دونوں اوپنرز اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور صرف 6 کے مجموعی اسکور پر ٹام بینٹن آئوٹ ہوگئے جس کے بعد کپتان سرفراز بھی 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اوپنرز کے آئوٹ ہونے کے بعد کرس گیل نے کراچی کے بولرز کے خلاف مزاحمت کی اور 39 رنز بنائے تاہم وہ بھی 68 کے مجموعی اسکور پر آئوٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد محمد نواز صرف 3 رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے۔کوئٹہ کی جانب سے اعظم خان 17 اور بین کٹنگ صرف 11 رنز ہی بناسکے، کراچی کنگز کی شاندار بولنگ کے باعث کوئٹہ کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 121 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال نے 3 اور وقاص محمود نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد عامر، عامر یامین، عماد وسیم اور ڈینیل کرسچن نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 122 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کی جانب سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور بابر اعظم نے کیا تاہم اوپننگ پر آئے شرجیل صرف 4 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے

جب کہ ون ڈائون آنے والے جوئے کلارک نے 46 رنز بنائے اور آئوٹ ہوئے۔اوپنر کپتان بابر اعظم نے 24 رنز بنائے جب کہ کولن انگرام نے 17 اور محمد نبی نے 30 رنز کی اننگز کھیلی جس کے باعث کراچی کنگز نے 122 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…