ایشیا الیون بمقابلہ ورلڈ الیون کااعلان ، پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل نہ کیا گیا،وجہ بھی بتا دی گئی

26  فروری‬‮  2020

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں شیخ مجیب الرحمن کے 100ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے ہونے والی تقریبات کے سلسلے میں شیڈول 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں کیلئے ایشیا الیون کا اعلان کردیا گیا جس میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن نے ورلڈ الیون اور ایشیا الیون کے کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔

ڈھاکہ میں 21 اور 22 مارچ کو شیڈول دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کے لیے ویرات کوہلی، کرس گیل، فاف ڈیوپلیسی اور جونی بیئراسٹو سمیت مشہور کھلاڑیوں پر مشتمل دونوں ٹیموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ایشیا الیون کی ٹیم میں بھارت سے 6 اور بنگلہ دیش کے 5 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا تاہم پاکستان کے کسی کھلاڑی کا نام شامل نہیں۔بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے بتایاکہ ٹیم میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا کیونکہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مصروف ہیں اور 22 مارچ کو ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیلا جائیگا۔رپورٹ کے مطابق ایشیا الیون میں 6 بھارتی کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی بھی شامل ہیں تاہم وہ ایک میچ کا حصہ ہوں گے تاہم شیکھر دھون، ریشبھ پانٹ، کلدیپ یادیو اور محمد شامی دونوں میچوں کیلئے دستیاب ہوں گے۔بی سی بی کے صدر کے مطابق ہمیں بھارت سے پہلے ہی 4 نام موصول ہوچکے ہیں، ہمارا ان سے معاہدہ نہیں ہوا ہے تاہم ریشبھ پانٹ، کلدیپ یادیو، شیکھر دھون اور محمد شامی آرہے ہیں۔بھارتی کرکٹ حکام کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ انہوں نے ہمیں کے ایل راہول اور ویرات کوہلی کی ایک میچ کے لیے دستیابی کا کہا ہے تاہم اب تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی ٹیم اگلے مہینے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں مصروف ہوگی، نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ 4 مارچ سے شروع ہوگا اور جنوبی افریقہ کے خلاف 3 میچوں کی سیریز 12 مارچ سے 18 مارچ کے درمیان کھیلی جائے گی۔بھارتی ٹیم کی مصروفیات کے باوجود 21 اور 22 مارچ کو ہونے والے میچوں کے لیے 6 بھارتی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا تاہم کسی پاکستانی کو منتخب نہیں کیا گیا حالانکہ انڈین پریمیئر لیگ کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا۔نظم الحسن کی جانب سے اعلان کردہ دونوں ٹیمیں میں ایشیا الیون میں ویرات کوہلی، کے ایل راہول، شیکھر دھون، ریشبھ پانٹ، کلدیپ یادیو، محمد شامی، تھیسارا پریرا، لاستھ ملینگا، راشد خان، مجیب الرحمٰن، مستفیض الرحمٰن، تمیم اقبال، مشفق الرحیم، لٹن داس، سندیپ لیمچانے اور محموداللہ اور ورلڈ الیون میں الیکس ہیلز، کرس گیل، فاف ڈیوپلیسی، نیکولس پوران، برینڈن ٹیلر، جونی بیئراسٹو، کیرون پولارڈ، شیلڈن کوٹریل، لونگی نگیدی، اینڈریو ٹائی اور مچل مک کلینگھن شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…