پی ایس ایل5 ! پلیئرزکی فہرست جاری

2  دسمبر‬‮  2019

لاہور( آن لائن )پی ایس ایل 2020 کیلئے ری ٹینشن ونڈو بند ہوگئی جس کے بعد کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ گزشتہ 4سیزن میں ہر دفعہ آخری نمبر پر آنے والی لاہور قلندرز نے فخر زمان، محمد حفیظ، ڈیوڈ ویئیسے اور شاہین شاہ آفریدی کو ری ٹین کرلیا، سہیل اختر، حارث رئوف اور

سلمان بٹ کو بھی ری ٹین کیا گیا ہے ،عثمان شنواری پہلے ہی کراچی کنگز سے لاہور قلندرز میں ٹرانسفر ہوچکے ہیں، لاہور قلندرز نے یاسر شاہ ، راحت علی ، آغا سلمان ، حارث سہیل کو ریلیز کیا۔ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی، محمد عرفان، جیمز وینس اور شان مسعود کو ری ٹین کرلیا،ملتان سلطانز نے علی شفیق، جنید خان اور محمد الیاس کو ری ٹین کیا ہے۔سال2016اور2018کی پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، فہیم اشرف، آصف علی اور لیوک رونکی کو ری ٹین کرلیا،اسلام آباد یونائیٹڈ نے حسین طلعت، عماد بٹ، رضوان حسین اور موسی خان کو بھی ری ٹین کیا ہے تاہم کپتان محمد سمیع کو ریلیز کردیا ۔کراچی کنگز نے قومی ٹیم کے ٹی ٹونٹی کپتان بابراعظم، عماد وسیم، محمد عامر اور افتخار احمد کے ساتھ عامر یامین، اسامہ میر اور عمر خان کو ری ٹین کیا ہے۔پی ایس ایل 4کی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، محمد نواز، شین واٹسن، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ری ٹین کیا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد حسنین، نسیم شاہ اور احسان علی کو بھی ری ٹین کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…