ورلڈ کپ 2019 میں کتنے قومی ٹیم کے کھلاڑی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہو ئے، تفصیلات جاری

6  جولائی  2019

لندن(آن لائن )ورلڈکپ پاکستانی اوپنرفخر زمان کیلئے ڈراو نا خواب ثابت ہوا جب کہ وہ 8میچز میں محض 186رنز ہی بنا سکے۔سیمی فائنل میں جگہ نہ بنا پانے والی پاکستانی ٹیم کو ورلڈکپ میں اوپنر فخر زمان سے بے حد امیدیں تھیں مگر وہ ان پر پورا نہ اتر پائے ۔

لیفٹ ہینڈر نے 8میچز میں 23.25 کی معمولی اوسط سے محض 186رنز بنائے،اس میں صرف ایک ہی نصف سنچری شامل تھی، دوسرے اوپنر امام الحق بھی بیشتر میچز میں ناکام رہے مگر بنگلادیش سے غیراہم مقابلے میں سنچری سے انھوں نے اپنے انفرادی اعدادوشمار کچھ بہتر بنا لئے،امام نے 38.12 کی اوسط سے 305رنز سکورکئے،بابر اعظم نے67.71 کی ایوریج سے سب سے زیادہ474رنز بنائے، اس میں ایک سنچری اور 3 ففٹیز شامل رہیں، محمد حفیظ نے253 اور حارث سہیل نے198رنز سکور کیے،عماد وسیم162رنز بنانے میں کامیاب رہے، سرفراز احمد28.60 کی اوسط سے 143رنز ہی بنا سکے، شعیب ملک 3میچز میں8اور آصف علی 2 مواقع ملنے پر 19رنز تک محدود رہے۔بالنگ میں محمد عامر نے 8 میچز میں سب سے زیادہ 17کھلاڑیوں کو21.05 کی اوسط سے آٹ کیا،شاہین شاہ آفریدی نے صرف5مقابلوں میں14.62 کی ایوریج سے 16وکٹیں لیں،وہاب ریاض نے11 شکار کیے، شاداب خان9 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، حسن علی کو 4میچز میں محض2وکٹیں ملیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…