پی سی بی نے ورلڈ کپ کیلئے 25کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا ،نامی گرامی کرکٹرزفہرست سے آؤٹ؟کس کس کو موقع ملے گا؟

10  جنوری‬‮  2019

لاہور( آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے رواں سال مئی سے شیڈول ورلڈ کپ کے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ،سلیکشن کمیٹی نے میگا ایونٹ کے لیے25کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ بھی کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں فاسٹ باؤلر وہاب ریاض ،وکٹ کیپر بلے باز عمر اکمل ، مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل ،فاسٹ باؤلر محمد عرفان ،سابق کپتان سلمان بٹ اور صہیب مقصود کے نام شامل نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق عابد علی ، لیگ سپنر یاسر شاہ اور فاسٹ باؤلر محمد عباس ورلڈ کپ پلان میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ون ڈے میچز ،مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز اور ورلڈ کپ2019ء سے قبل انگلینڈ کے خلاف ون ڈ ے سیریز میں انہی 25کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔یاد رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ور لڈ کپ رواں سال30مئی سے14جولائی تک انگلینڈ میں کھیلاجائے گا جس میں 10ٹیمیں شرکت کریں گی۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر بارہا یہ کہ چکے ہیں کہ وہ ورلڈ کپ سے قبل شیڈول ون ڈے میچز میں میگا ایونٹ کے لیے بہترین کمبی نیشن تیار کرنے کی پلاننگ کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…