مصر فٹبال ایسوسی ایشن کے اعلیٰ حکام نے محمد صلاح کی والدہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں

30  اگست‬‮  2018

قاہرہ(سپورٹس ڈیسک)مصر فٹبال ایسوسی ایشن (ای ایف اے) کے اعلیٰ حکام نے محمد صلاح کی والدہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹار فٹبالر محمد صلاح بالمعروف ’مو صلاح‘ کی جانب سے ورلڈ کپ مہم کے دوران مصری ٹیم کی خراب کارکردگی پر ای ایف اے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔محمد صلاح کی تنقید پر مصری فٹبال ادارے کے

اعلیٰ حکام خلید لطیف نے انہیں خبردار کیا تھا کہ وہ چاہے ملک میں موجود نہیں ہیں لیکن ان کی والدہ مصر میں ہی موجود ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عربی زبان میں جاری کیے جانے والے اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں محمد صلاح کو یہ باور کروانا چاہتا ہوں کہ تمہاری والدہ مصر میں ہی ہیں، تم باہر ہو اور تمھارا جو دل چاہے وہ کرو۔ جنہیں سمجھنا تھا، سمجھ گئے۔بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی جانب سے مذکورہ اکاؤنٹ کو بند کردیا گیا۔یاد رہے کہ حال ہی میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں مصر کی کارکردگی امیدوں کے برعکس انتہائی مایوس کن رہی۔ورلڈ کپ مہم سے قبل مصر کو محمد صلاح کی وجہ سے فیوریٹ قرار دیا جارہا تھاتاہم اسے اپنے تمام گرپ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مصر کو پہلے میچ میں یوراگوئے سے 0۔1، دوسرے میچ میں میزبان روس سے 1۔3 اور تیسرے میچ میں کمزور حریف سعودی عرب سے 1۔2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ورلڈ کپ میں بدترین شکست کے بعد محمد صلاح نے بورڈ کو اس شکست کا ذمہ دار ٹھہرادیا تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…