بھارت کے خلاف چوتھے میچ میں کامیابی کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے، بین سٹوکس

29  اگست‬‮  2018

لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلش ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین سٹوکس نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف چوتھے میچ میں کامیابی کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر متحد ہے اور مہمان ٹیم کے خلاف میدان میں اترنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے، بھارت ہاتھوں تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، بھارتی ٹیم نے ہم سے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو چوتھے میچ میں شکست دیکر نہ صرف

میچ میں کامیابی حاصل کرینگے بلکہ سیریز 3-1 سے اپنے نام کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ حریف ٹیم کے خلاف تیسرے میچ میں ہونے والی غلطیوں پر قابو پاتے ہوئے کامیابی حاصل کرینگے۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ (آج) جمعرات سے شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے میچ میں شکست سے ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف چوتھے میچ کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے اور میچ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…