جس خاندان سے ہوں وہاں بیٹی کو معیوب نہیں سمجھا جاتا،اپنے بچے کا خاندانی نام مرزا ملک کب سوچا؟ ثانیہ مرزانے سب کچھ بتا دیا

22  مئی‬‮  2018

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں اگر لڑکا پیدا ہو تو اسے خاندان کا چراغ کہا جاتا ہے تاہم وہ جس خاندان سے ہیں وہاں بیٹی کو معیوب نہیں سمجھا جاتا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کی خوشخبری گذشتہ ماہ دونوں نے

نہایت دلچسپ انداز میں سوشل میڈیا پر سنائی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے بچے کا خاندانی نام مرزا ملک ہوگا ٗ جو ثانیہ اور شعیب کے نام کے آخری حصے سے لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے ثانیہ نے بتایا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں سمجھا جاتا ہے کہ ایک لڑکا ہی خاندان کو آگے بڑھا سکتا ہے اور وہ خاندان کا چراغ ہوگاانہوں نے بتایا کہ میرا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے ٗ جہاں 2 بیٹیاں تھیں لیکن ہمیں کبھی بھائی کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور نہ ہی کبھی ہم سے مختلف برتاؤ کیا گیا۔ثانیہ مرزا نے کہاکہ اپنے ہونے والے بچے کا نام مرزا ملک رکھنے کے فیصلے کے پیچھے بھی یہی سوچ تھی ٗمیرے شوہر ایک ایسے انسان ہیں جو خود بھی ایسا ہی سوچتے ہیں اور کوئی مضبوط انسان ہی یہ کہہ سکتا ہے کہ وہ اپنے نام کے ساتھ اپنی بیوی کا نام بھی لگائیگا۔انہوں نے بتایا کہ ‘ہم اپنے بچے کا نام مرزا ملک ہی رکھنا چاہتے تھے اور یہ سوچ اْس وقت بھی ہمارے ذہن میں تھی جب ہم نے والدین بننے کے حوالے سے منصوبہ بندی بھی نہیں کی تھی ٗ ہم نے ہمیشہ اس بارے میں بات کی ہے کہ چاہے لڑکا ہو یا لڑکی ٗہمارے بچے کے نام کا ایک حصہ مرزا ملک ہوگا اور ہمیں اپنے ہونے والے بچے کے نام کے ساتھ اپنے نام لگانے پر فخر ہے۔اپنی زندگی پر فلم بننے سے متعلق سوال کے جواب میں ثانیہ نے کہا کہ اس حوالے سے کئی باتیں کی جا رہی ہیں لیکن اس فلم سے متعلق ابھی باقاعدہ طور پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…