’’کالا پٹھان! آفریدی تمہاری وجہ سے پشاور زلمی سے بھاگاکیونکہ۔۔‘‘ پی ایس ایل ٹرافی کی تقریب رونمائی کے دوران شعیب ملک نے ڈیرن سیمی کو ایسی جگتیں لگائیں کہ ہال میں ہنسی کا طوفان آگیا

22  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے دوران شعیب ملک کی ڈیرن سیمی کو جگتیں، ہال میں ہنسی کا طوفان آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی جس میں پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے کپتان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ملتان سلطان کے کپتان شعیب ملک

نے ڈیرن سیمی کو ایسی جگتیں لگائیں کہ ہال میں ہنسی کا طوفان آگیا۔ شعیب ملک کی ڈیرن سیمی کو جگت پر شاہد آفریدی بھی قہقہہ لگا کر ہنس پڑے۔ شعیب ملک نے تقریب رونمائی کے دوران اپنی گفتگو کا آغاز ہی کچھ اس طرح سے کیا کہ ”ڈیرین تم میری طرف دیکھ رہے ہو اور سوچ رہے ہو کہ میں ایک سیاستدان ہوں، کیا ایسا نہیں سوچ رہے؟ لیکن میں سیاستدان نہیں ہوں۔ ہمارے دوست نے تمہیں ڈیرین سیمی خان کہہ کر بلایا ہے لیکن میں آج تک تم جیسا پٹھان نہیں دیکھا۔ شائد یہ بھی ایک وجہ ہے کہ ہمارے لیجنڈ شاہد خان آفریدی نے آپ کی ٹیم چھوڑ دی ہے۔ “اس بات پر ساتھ بیٹھے شاہد آفریدی بھی خوب ہنسے اور ڈیرین سیمی سے پوچھا کہ کیا آپ کو اس مذاق کی سمجھ آئی ہے تو انہوں نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ البتہ آپ کے پشاور زلمی چھوڑنے کی یہ وجہ ہرگز نہیں ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ شعیب ملک نے ’سیاسی بیان‘ دیا ہے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے سلسلے میں آج سے میچز شروع ہو رہے ہیں اور پی ایس ایل تھرڈ ایڈیشن کا افتتاحی میچ پی ایس ایل سیکنڈ ایڈیشن کی فاتح ٹیم پشاور زلمی اور نئی ٹیم ملتان سلطان کے مابین دبئی میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 10بجے منعقد ہو گا۔پی ایس ایل کے تھرڈ ایڈیشن کی دھوم اس وقت پوری دنیا میں سنی جا رہی ہے اور شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نہ صرف ٹکٹوں کی خریداری میں مصروف ہے بلکہ پاکستان بھر میں شائقین اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے ٹی شرٹس خریدنے کے علاوہ نہایت پرجوش نظر آرہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…