ابھرتے ہوئے باؤلرحسن علی کی کپتان سرفراز احمد سے دوران میچ مبینہ بدتمیزی،سرفراز احمد کے بلانے پر ایسی حرکت کردی کہ کسی نے سوچابھی نہ ہوگا

27  جنوری‬‮  2018

لاہور(آئی این پی ) حسن علی کا کپتان کے ساتھ تلخ رویہ موضوع بحث بن گیا،سابق کپتان راشد لطیف نے کہا سر فراز احمد قومی ٹیم کا کپتان ہے اور حسن علی اس کو لفٹ ہی نہیں کرا رہے، حسن علی کو ایک میچ کے لیے باہر بٹھا دینا چاہیے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آکلینڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں حسن علی اپنا چوتھا اور اننگز کا 15واں اوور کررہے تھے، ابتدائی 6وکٹیں 64پر گرنے کے بعد مچل سینٹنر کے ساتھ موجود بین وہیلر خلاف توقع مزاحمت سے میچ میں تھوڑی جانڈالنے میں کامیاب

ہوچکے تھے۔پاکستان ساتویں وکٹ کے لیے سرتوڑ کوشش کررہا تھا،پیسر نے اوور کی پہلی گیند بانسر کرائی،دوسری پربین وہیلر نے چوکا جڑ دیا۔ لائن اور لینتھ درست نہ ہونے پر کپتان سرفراز احمد بات کرنے کے لیے حسن علی کی جانب گئے تو انھوں نے توجہ نہ دی اور بولنگ کے لیے واپس چلے گئے تاہم اگلی گیند پر پیسر نے 20گیندوں پر 30رنز بنانے والے بین وہیلر کو بولڈ کرنے کے بعد کپتان کی جانب گھور کر دیکھا اور دیگر فیلڈرز کے ساتھ کامیابی کا جشن بھی منایا جبکہ کپتان سرفراز احمد ایک طرف کھڑے دیکھتے رہ گئے بعد ازاں سرفراز نے حسن علی کو اشارہ کرکے بلایا اور کچھ کہا۔ایک ٹی وی پروگرام میں اس واقعے کی فوٹیج دیکھنے کے بعد سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ کسی کی پشت پناہی کے بغیر اس طرح کے کام نہیں ہوتے،سرفراز احمد قومی ٹیم کا کپتان ہے اور حسن علی اس کو لفٹ ہی نہیں کرا رہے،ٹیم پہلے ہی ہاررہی ہے، یہ رویہ قابل قبول نہیں، پیسر کو ایک میچ کے لیے باہر بٹھا دینا چاہیے۔راشد لطیف نے کہا کہ میچ میں پلاننگ کے حوالے سے ہمارے بھی کپتان یا کھلاڑیوں کے ساتھ اختلافات ہوتے تھے لیکن اسکرین پر اس طرح کا رویہ دکھانا مناسب نہیں۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…