نیوزی لینڈ ،پاکستان ،تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ فائنل بن گیا،تیاریاں مکمل،میچ کتنے بجے شروع ہوگا، پاکستان ٹیم 

27  جنوری‬‮  2018

ولنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچ  اتوار کو کھیلا جائیگا ٗ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن گیارہ بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ میزبان ٹیم نے پاکستان کو پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم پاکستان نے دوسرے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے کیویز کو 48 رنز سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

اس سے قبل کیویز نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کی ٹیم کو کلین سویپ کیا تھا۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے میدان میں اترنے والے گیارہ کھلاڑی یہ ہونگے۔ فخر زمان احمد شہزاد،بابر اعظم،سرفرازاحمد،فہیم اشرف،حسن علی،عمر امین،حارث سہیل،شاداب خان،محمد عامر، رومان رئیس۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کے پاس سیریز جیت کر عالمی نمبر ایک بننے کا نادر موقع ہے۔ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بعد پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا تاہم دوسرے ٹی20 میچ میں بیٹنگ لائن نے پہلی مرتبہ دورے میں عمدہ کھیل پیش کر کے پاکستان کو معقول مجموعے تک رسائی دلائی جس کی بدولت پاکستان نے باآسانی کامیابی حاصل کر کے سیریز 1۔1 سے برابر کردی۔اتوار کو دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی20 میچ کھیلا جائے گا جس میں کامیابی کی بدولت مہمان ٹیم نیوزی لینڈ سے عالمی نمبر ایک کا منصب چھین کر خود اس منصب پر براجمان ہو سکتی ہے۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ اس وقت 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور پاکستانی ٹیم 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔اگر پاکستان تیسرے ٹی20 میچ میں کامیاب رہا تو 126 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور نیوزی لینڈ ایک سو 123 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلا جائیگا تاہم سیریز ہارنے کی صورت میں نیوزی لینڈ عالمی نمبر ایک برقرار رہے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…