پاکستان کے نمبر ون رینکنگ باکسر محمد وسیم کس حال میں ہیں اگر انہوں نے فائٹ نہ لڑی تو وہ کس چیز سے محروم ہو جائیں گے؟ 

20  دسمبر‬‮  2017

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے عالمی پروفیشنل باکسر محمد وسیم شدید مالی مشکلات سے دوچار ہوگئے جب کہ ان کے کورین پروموٹر نے بھی مزید مدد کرنے سے معذرت کرلی ہے۔مشکلات سے دوچار پاکستان کے عالمی پروفیشنل باکسر محمد وسیم مزید مالی مسائل کا شکار ہوگئے ہیں جب کہ ان کے کورین پروموٹر نے بھی مزید مدد کرنے سے معذرت کرلی ہے، ان حالات میں محمد وسیم ورلڈ نمبر ون رینکنگ سے محروم ہونے کے

قریب پہنچ گئے ہیں، اگر مخصوص مدت کے دوران محمد وسیم نے بڑی فائٹ نہ لڑی تو وہ اپنے عالمی نمبر ون رینکنگ سے محروم ہوجائیں گے۔ورلڈ باکسنگ کونسل کی سلور فلائی ویٹ بیلٹ کے حامل محمد وسیم سے یہ اعزاز بھی چھن جانے کا امکان بڑھ گیا ہے، ان کے کورین پروموٹر اینڈی کم کا کہنا ہے کہ اب میں وسیم کا مزید مالی بوجھ برداشت نہیں کر سکتا، جتنے پیسے تھے، وہ سب محمد وسیم پر خرچ کرچکا ہوں، وسیم اب میری اولین ترجیحات میں شامل نہیں رہا، مزید یہ اب وسیم کے لیے عالمی ٹائٹل فائٹ ناممکن ہوچکی ہے اور ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے لیے ڈیاگو ہیگا سے تعلق رکھنے والا دوسرا فائٹر امیدوار بن گیا ہے۔کم کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تمام صورتحال محمد وسیم کے خلاف جارہی ہے، محمد وسیم ایک بہترین فائٹر ہے اور اسی وجہ سے اس کا ساتھ بھی دیا تھا، اینڈی کم نے شکوہ کیا ہے کہ وسیم کے حوالے سے حکومت پاکستان کے اعلی حکام کو ایک درخواست بھی بھیجی تھی مگر کوئی جواب نہ ملا، حکومت نے پہلے جو فنڈز جاری کیے وہ وسیم کی تیاریوں پر خرج ہوچکے، اب مزید رقم درکار ہے۔دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ کولمبیا میں تربیت پانے والے وسیم رقم نہ ہونے کے سبب اگلے چند روز میں واپس وطن لوٹ رہے ہیں، اپنے عالمی اعزاز کے دفاع کی تیاریوں کے لیے وسیم کو سات کروڑ روپے سے زائد کی رقم درکار ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…