جاتے جاتے ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاورنے ایسا نعرہ لگادیا کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا،وڈیو سوشل میڈیا پر فوراً ہی وائرل

16  ستمبر‬‮  2017

لاہور(این این آئی) ورلڈ الیون کے کوچ اور زمبابوے کے سابق کپتان اینڈی فلاور نے ٹور کے دوران اردو سیکھ لی اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگادیا میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ الیون ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور نے اپنے بھائی گرانٹ فلاور کی دعوت پر لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا اور انڈور اسکول و مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔ مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کرتے ہوئے اینڈی فلاور نے اکیڈمی کو شاندار قرار دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اینڈی فلاور نے کہا کہ پاکستان کا دورہ بہت شاندار رہا ٗیہاں آکر بہت اچھا لگا اور بہت خوشی ہوئی ٗدوبارہ آنا بھی پسند کروں گا تاہم اگلا ٹور کس حیثیت سے ہوگا یہ فی الحال معلوم نہیں ٗاینڈی فلاور نے پاکستانی کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اتنے مزے کے کھانے پکاتے ہیں کہ ہاتھ نہیں رکتا اور اس لیے میرا پیٹ بھی بڑھ گیا ہے۔ورلڈ الیون کوچ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں اردو کے کچھ الفاظ بھی سیکھے ہیں اور السلام علیکم، وعلیکم السلام، شکریہ کہا کہ جبکہ پاکستان زندہ آباد کا نعرہ بھی لگایا۔ انہوں نے کہا کہ میں دیکھنے آیا تھا کہ گرانٹ پاکستان میں اتنا خوش کیوں ہیں۔واضح رہے کہ اینڈی فلاور کے بھائی گرانٹ فلاور پاکستانی قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہیں ٗ اینڈی فلاور ورلڈ الیون کے ساتھ واپس روانہ نہیں ہوئے بلکہ بھائی کی درخواست پر مزید ایک دن قیام کیا۔  دریں اثنا ورلڈ الیون کے کھلاڑی آزادی کپ کھیلنے کے بعد سخت سیکورٹی میں واپس اپنے اپنے ممالک چلے گئے تفصیلات کے مطابق تین میچوں پرمشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پذیرہوتے ہی ورلڈ الیون کے انٹرنیشنل کرکٹرزلاہورسے غیرملکی ائرلائن کی پروازای کے 625 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کو سخت سیکورٹی حصار میں نجی ہوٹل سے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔ کھلاڑیوں کے لیے خصوصی بلٹ پروف بسوں کا انتظام کیا گیا تھا جبکہ ہوٹل سے ایئرپورٹ روانگی کے دوران گورنر ہاوس اورمال روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا اور رینجرز کے ساتھ ساتھ اضافی پولیس اہلکار روٹ پر تعینات کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان گزشتہ شب سیریز کا فائنل کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی۔ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام کا ان کی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کے لیے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اس دورے کے بعد پاکستان میں دیگر ٹیموں کی آمد کیلئے پر امید ہوں۔فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی واپسی کے لیے کھیل کا حصہ بننے پر فخر ہے۔

دریں اثنا ورلڈالیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ پاکستان آنے کا تجربہ شاندار رہا ٗیہاں کا کرائوڈ اچھا ہے،امید ہے کہ دوبارہ بھی آئیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ پاکستان میں بہترین وقت گزارا،یہاں کے عوام کا رویہ دوستانہ رہا،شکریہ ادا کرتے ہیں۔ورلڈ الیون کے کپتان نے کہاکہ یہاں کھیلنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ،سیریز بڑی کامیابی سے اپنے اختتام تک پہنچی ۔

اینڈی فلاور نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے یہ پہلا قدم تھا ،ہوٹل سے میدان تک سیکیورٹی کے انتظامات شاندار رہے۔انہوںنے کہاکہ شائقین کرکٹ نے ورلڈالیون کو بہت سپورٹ کیا ،ہم اس دورے سے حسین یادیں لے کر جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…