وہاب ریاض کی قسمت کا ستارہ عروج پر، مہنگے ترین باؤلر بن گئے، کتنے لاکھ ڈالر میں ڈیل ہوئی؟ حیرت انگیز انکشاف

28  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ میں ہونے والی ٹی 20 گلوبل لیگ کی ڈرافٹنگ مکمل کر لی گئی ہے، اس ڈرافٹنگ میں پاکستان کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں، 16راؤنڈز میں مختلف ٹیموں نے پاکستان کے 9 کھلاڑیوں کو منتخب کیا، وہاب ریاض پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی ثابت ہوئے، وہاب ریاض کو ایک لاکھ پندرہ ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔ وہاب ریاض کے علاوہ گلوبل لیگ کھیلنے والے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں عمر اکمل اور انورعلی کو ایک ایک لاکھ، عماد وسیم کو 85 ہزار، محمد حفیظ کو

75ہزار، یاسر شاہ کو 60 ہزار اور فخر زمان کو 65 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے۔کیپ ٹاؤن میں ٹی 20 گلوبل لیگ کی ڈرافٹنگ کا میلہ سجایا گیا جہاں کرکٹ کے کھلاڑیوں پر ڈالرز کی برسات کر دی گئی، پاکستان کی ڈربن قلندر اور بینونی زلمی بھی اس موقع پر پیش پیش رہیں۔ بینونی زلمی نے جیسن رائے، ڈی کوک، وہاب ریاض، عمر اکمل اور محمد نواز کو اپنے لشکر کا حصہ بنایا تو دوسری طرف ڈربن قلندرز نے ایون مورگن، ہاشم آملہ، فخر زمان اور محمد حفیظ کو ٹیم کا حصہ بنا لیا۔ اس طرح ٹی ٹوئنٹی گلوبل لیگ میں نو پاکستانی کھلاڑی اپنے جوہر دکھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…