ورلڈ الیون کیخلاف میچز، پاکستان کرکٹ ٹیم کے 16 کھلاڑی شارٹ لسٹ، بڑے نام باہر 

24  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ الیون کے خلاف پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے لیے قومی ٹیم کے 16 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق شارٹ لسٹ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں سہیل خان، عامر جمیل، عثمان شنواری اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جبکہ سینئر کھلاڑی کامران اکمل، وہاب ریاض اور سہیل تنویر کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ شارٹ لسٹ ہونے والے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، فخر زمان، بابر اعظم، محمد عامر، عماد وسیم، شاہ زیب، حسن علی اور رومان رئیس شامل ہیں۔

دریں اثناء پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے جنوبی افریقی کپتان فاف ڈیو پلیسی کی زیر قیادت پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 رکنی ورلڈ الیون میں جنوبی افریقہ کے پانچ، آسٹریلیا کے تین، ویسٹ انڈیز کے دو جبکہ بنگلہ دیش، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے، فاف ڈیو پلیسی کی زیر قیادت ورلڈ الیون 11ستمبر کو پاکستان آمد سے قبل دبئی میں دو روزہ کیمپ میں شرکت کرے گی جس کے بعد 12، 13اور 14ستمبر کو بالترتیب تین ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے بتایا کہ ورلڈ الیون آئندہ ماہ تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے پاکستان آئے گی اور ٹیم میں 14نامی گرامی کرکٹر شامل ہیں۔جنوبی افریقہ کے پانچ، آسٹریلیا کے 3، ویسٹ انڈیز سے 2، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، سری لنکا اور بنگلادیش سے ایک ایک کھلاڑی ورلڈ الیون ٹیم کا حصہ ہے جن میں جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈپلوسی ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ٹیم میں ہاشم آملہ، عمران طاہر، مورنی مورکل اور ڈیوڈ ملر،آسٹریلیا سے جارج بیلی، ٹم پین،بین کٹنگ، ویسٹ انڈیز سے سیموئل بدری اور ڈیرن سیمی، انگلینڈ سے پال کولنگ وڈ، نیوزی لینڈ سے گرینٹ ایلیٹ، بنگلادیش سے تمیم اقبال اور سری لنکا سے تھسارا پریرا شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انٹرنیشنل الیون کے درمیان سیریز ’’انڈیپنڈینس‘‘ کے نام سے ہوگی،فاف ڈیو پلیسی کی زیر قیادت ورلڈ الیون 11ستمبر کو پاکستان آمد سے قبل دبئی میں دو روزہ کیمپ میں شرکت کرے گی جس کے بعد 12، 13اور 14ستمبر کو بالترتیب تین ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ زمبابوے کے سابق کپتان اینڈی فلاور ورلڈ الیون کی 14 رکنی ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کی آمد جائلز کلارک کی کوششوں سے ممکن ہوسکی،

آئی سی سی کی سکیورٹی ٹیم ستمبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے ایونٹ کے بعد میرا مقصد کراچی میں میچ کرانا ہے اور پاکستان سپر لیگ کو پاکستان میں لانا ہے۔ دوسری جانب ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے ورلڈ الیون ٹیم کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لئے بھرپور طریقے سے تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…