پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ثنا ء میر مسلسل تنقید پرپھٹ پڑیں ،کپتانی سے دستبردار

4  اگست‬‮  2017

لاہور(آئی این پی)  پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ثنامیر مسلسل تنقید پرپھٹ پڑیں ،ان کاکہناہے ورلڈکپ میں خراب پرفارمنس پرافسوس ہے لیکن ذاتی حملے کرنا کسی طرح مناسب نہیں ،موجودہ سیٹ اپ کے ہوتے ہوئے مزیدکھیلناممکن نہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری ایک پوسٹ میں انہوں نے پی سی بی موجودہ انتظامیہ کے ساتھ چلنے سے انکار کرتے ہوئے کوچ صبیح اظہر پر بھی شدید تنقید کی ہے۔ثنا میر کا کہناہے کہ کوچ کی خفیہ رپورٹ کامنظرعام پرآنا ہی ری ایکشن کا سبب بنا ہے ۔ثنامیرنے کہاکہ ڈیانابیگ کی حمایت پرکوچ سے شدیداختلاف ہوا کیونکہ ڈیانا بہترین فارم میں تھی اور میں نے اسے مسلسل کھلانے پرزوردیا تھا۔ثناء میر کا مزید کہنا تھا کہ خامیوں پرضرور بات ہونی چاہیے،مگرذاتی حملوں سے گریزکیاجائے۔ کپتان نے کہا کوچ کا سینئرز کو قصوروار ٹھرانا افسوسناک ہے۔بہترہوتاکہ کوچ دیگرکوچزکی طرح ٹیم کیساتھ کھڑے رہتے ۔ثنا میر نے کہا کہ میں نے کبھی خود کو پرفیکٹ کپتان نہیں سمجھا۔ ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر سب کھلاڑی افسردہ ہیں۔ ہارنے پر شرمندگی نہیں لیکن سو فیصد کارکردگی نہ دکھانے کا دکھ ضرور ہے۔ ثنا میر کا کہنا تھا کہ کوچ صبیح اظہر کا سینئر کھلاڑیوں پر کیچڑ اچھالنا درست نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…