ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، انڈین ناریاں جیت گئیں، پاکستانی کڑیاں ہار گئیں

2  جولائی  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ویمنزکرکٹ ورلڈکپ کے ایک اہم میچ میں بھارت کی ٹیم نے پاکستان کو ہرا دیا، ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے ایک اہم میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 169 رنز بنائے اور اس کی نو کھلاڑی آؤٹ ہوئیں۔ بھارت کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کی پہلی وکٹ 7 رنز کے مجموعی سکور پر گری،

جب ان کی اوپنر مندھنا دو رنز بنا کر ڈیانا بیگ کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کی بلے باز پونم راوت نے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے 47 رنز بنائے، اس کے علاوہ دیپتی شرما نے 28 رنز اور سشما ورما 33 رنز بنا کر ہندوستان کی دوسری بہترین بلے باز رہیں، جھولان گوسوامی 14 اور ہرمنپریت کور 10 رنز بنا سکیں۔بھارتی کپتان میتھالی راج صرف 8 رنز بنا سکیں۔ پاکستان کی جانب سے اچھی فیلڈنگ کا مظاہرہ دیکھا گیا جب کہ باؤلنگ میں نشرہ سندھو نے 4 وکٹیں حاصل کیں، سعدیہ یوسف نے 2 اور اسماویہ اقبال اور ڈیانا بیگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی نپی تلی باؤلنگ اور اچھی فیلڈنگ نے بھارت کی ٹیم کو زیادہ سکور نہیں کرنے دیا اس کے جواب میں پاکستان نے جب بیٹنگ شروع کی تو آغاز میں ہی عائشہ ظفر صرف ایک رنز بنا ایل بی ڈبلیو ہو گئیں۔ عائشہ ظفر کے آؤٹ ہونے کے بعد ناہیدہ خان نے 23 رنز کی اننگ کھیلی اس بعد سوائے کپتان ثناء میر کے جنہوں نے 29 رنز سکور کیے کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکی، انڈیا کی بہترین باؤلنگ کی بدولت پاکستانی ٹیم 74 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انڈیا کی طرف سے بشت نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بشت پانچ وکٹیں لے کر پلیئر آف دی میچ ٹھہریں، اس پاکستان اپنا تیسرا اہم میچ بھی ہار گیا۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…