جون کا مہینہ انتہائی اہمیت کا حامل۔۔1992 کا ورلڈکپ نہیں  بلکہ 21 جون کو پاکستانی کرکٹ ٹیم نے کیا اعزاز حاصل کیا تھا؟

21  جون‬‮  2017

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کی جیت کے 8 سال مکمل ہوگئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے8 سال قبل یونس خان کی قیادت میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی حاصل کرکے قوم کو خوشی سے سرشار کیا تھا۔آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2009 کا ٹورنامنٹ 5 سے 21 جون تک انگلینڈ میں کھیلا گیاتھا، جس میں 12 ٹیمیں شریک تھیں ایونٹ میں 27 میچز کھیلے گئے تھے۔سپر ایٹ فارمیٹ کے تحت پاکستان ، سری لنکا ، ساوتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز نے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کیا تھا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیمی فائنل کھیلا گیا،

شاہد آفریدی کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے فائنل کےلئے کوالیفائی کیا، جہاں لارڈز میں حریف ٹیم سری لنکا سے ٹکرانا تھا۔سری لنکا نے فائنل ایکشن میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹ پر 138 رنز اسکور کئے ۔شاہد آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور گرین شرٹس نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل 8 وکٹ سے اپنے نام کرلیا۔ جیت کے بعد کپتان یونس خان کی قیادت میں ٹیم نے بھرپور جشن منایا۔پاکستانی قوم اس کامیابی کی آٹھویں سالگرہ منائی گئی ہے جبکہ تین روز قبل ہی پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی پہلی بار جیت کر قوم کو عید سے قبل زبردست تحفہ بھی دیا –

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…