’’چیمپئنز ٹرافی میں فتح‘‘ پاکستانی کرکٹرز کی بیگمات کیا کام کرتی رہیں؟

21  جون‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گرین شرٹس کی تاریخی فتح پر پلیئرز کی بیگمات نے سوشل میڈیا پراپنے اپنے انداز میں خوشی منائی۔کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے بیٹے عبداللہ کے ساتھ سرفراز کی دو خوبصورت تصاویر اپ لوڈ کیں جن میں میڈل اور چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ ننھے چمپئن کی خوشی بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

محمد عامر کی اہلیہ نرجس عامر نے ٹیم کی فتح پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ نرجس نے عامر کے ساتھ اوول گرائونڈ میں لی گئی دو بے حد خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔ایک سیلفی میں یہ خوش و خرم جوڑا جیت پر بیحد مسرور دکھائی دے رہا ہے تو دوسری تصویر میں عامر نے قومی پرچم لپیٹ کر بیگم کے ہمراہ ٹرافی تھام کر خصوصی پوز دیا ہے۔شعیب ملک کی اہلیہ اور پاکستان کی بھابھی، معروف بھارتی ٹینس پلیئرثانیہ مرزا نے بھی پاکستان کو فتح کی مبارکباد تو دی مگر قدرے محتاط انداز کے ساتھ ۔ثانیہ نے ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں لکھا کہ بھارت کرکٹ ہار گیا لیکن پاکستان کے خلاف ہاکی میچ جیت لیا۔ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں میچ کے بعد ان کے میاں جی شعیب ملک اور پاکستان کے بولنگ کوچ اظہر محمود ، بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں ہنسی مذاق کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔محمد حفیظ کی اہلیہ نازیہ حفیظ نے بھی سوشل میڈیا کے میدان میں بھرپور انٹری دی۔ میچ کے دوران اوول کے میدان کی تصویر اور اپنی سیلفی اپ لوڈ کی جبکہ شاہینوں کی شاندار فتح کے بعد حفیظ اور ٹیم کے دیگرکھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان اور ٹیم کو فتح کی مبارکباد دی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…