پاکستانی جیت پر میر واعظ کا ٹوئٹ ، گمبھیر آگ بگولہ ، صارفین کا سابق بھارتی کپتان کو کرارا جواب

19  جون‬‮  2017

سرینگر (آن لائن)حریت رہنما میر واعظ نے پاکستان کی جیت پر ٹویٹ کیا کہ ہر طرف آتش بازی ہے ، ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ عید قبل از وقت آ گئی۔ بہتر کھیلنے والی ٹیم کا دن رہا ، پاکستانی ٹیم کو جیت کی مبارکباد۔اس ٹویٹ پر سابق کپتان گوتم گمبھیر نے لکھا کہ میر واعظ آپ کیلئے ایک تجویز ہے۔ آپ سرحد پار کر کے اس پار کیوں نہیں چلے جاتی وہاں آپ کو بہتر پٹاخوں اور عید کا جشن ملے گا ،میں پیکنگ میں آپ کی مدد کر سکتا

ہوں۔میر واعظ کے اس ٹویٹ پر تقریبا ڈیڑھ ہزار کمنٹس آئے ہیں جبکہ اسے چھ ہزار سے زیادہ بار ری ٹویٹ اور 12 ہزار سے زیادہ لائکس ملے ہیں۔میر واعظ اور گوتم گمبھیر کے ٹویٹس پر لوگوں نے مختلف انداز میں اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ایک صارف فیصل نے لکھا کہ تجھے مرچی لگی تو میں کیا کروں جبکہ ایک دوسرے صارف زعیم نعیم نے لکھا کہ آپ لوگوں کا رونا شروع ہو گیا امپاسیبل رائے نامی ٹوئٹر ہنیڈل سے ایک شخص نے لکھا کہ مجھے گمبھیر پسند ہیں ،وہ ساری باتیں براہ راست کہتے ہیں، گھما پھرا کر کوئی بات نہیں کرتے۔ٹوئٹر ہینڈل انڈ ورسز ٹیرارزم سے لکھا گیا کہ آپ کہیں تو میر واعظ میں آپ کیلئے انڈیا سے جانے کی ٹکٹ کا انتظام کر سکتا ہوں ،میں اس کام کے لیے اپنی موٹرسائیکل فروخت کر دوں گا۔جنید نے کہاکہ گمبھیر آپ کو ایک کام کیجیے۔ آپ اپنی ٹیم کے بیگ پیک کروائیے، تاکہ وہ گھر واپس جا سکے۔ان سب باتوں سے قبل اسی طرح کا ایک ٹویٹ معروف بزنس مین ہرش گوئنکا نے انڈین وزیر خارجہ کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ 11انڈینز لندن کے اوول میں پھنسے ہوئے ہیں۔ میڈم سشما سوراج برائے مہربانی انھیں بچائیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…