پاکستان سپر لیگ میں ’’کشمیر‘‘ کی ٹیم کی بھی انٹری،جاوید آفریدی نے بڑا اعلان کردیا

4  جون‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی) کشمیرکی ٹیم کوپی ایس ایل میں شامل نہ کیے جانے پر پشاورزلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا پی سی بی کو احتجاجی خط لکھنے کا فیصلہ۔ کشمیر کو پی ایس ایل میں شامل کیوں نہیں کیا گیا پی سی بی سے بات کریں گے اور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی کی آزادکشمیر کے معروف کرکٹر اور دبئی زلمی کے کوچ نیئر شہزاد عباسی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ

پشاور زلمی کے اورنر اور چئیرمین جاوید آفریدی نے کشمیر کی ٹیم پی ایس ایل میں شامل نہ کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کشمیر کی ٹیم کو پی ایس ایل میں شامل کیا جانا چاہیے تھا۔واضح رہے کہ جاوید آفریدی کشمیر کی ٹیم کو پی ایس میں شامل کرنے کے حوالے سے پی سی بی اور پی ایس ایل کے چئیرمین نجم سیٹھی سے کئی بار بات چیت کر چکے ہیں جس کے بعد یہ امید تھی کہ کشمیر کی ٹیم کو پی ایس ایل میں شامل کر لیا جائے گا،پی سی بی کی جانب سے کشمیر کو نظر انداز کر کہ ملتان کو چھٹی ٹیم کے طور پر پی ایس ایل میں شامل کر لیا گیا ہے۔۔واضح رہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ پاکستان سپر لیگ میں چھٹی ٹیم کے طور پر ملتان کا اضافہ ہوگیا اور 5.2 ملین ڈالرز کے ساتھ یہ پی ایس ایل کی مہنگی ترین ٹیم بن گئی ہے۔پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی دو ایڈیشنز میں پانچ ٹیموں پشاور زلمی، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں نے حصہ لیا لیکن اب تیسرے ایڈیشن کیلئے چھٹی ٹیم کا اضافہ کردیا گیا ہے۔۔پاکستان سپر لیگ کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن کی شاندار کامیابی کے بعد پی ایس ایل تھری میں چھٹی ٹیم کے لیے پی سی بی کو دس سے زائد بڑی پیشکش موصول ہوئیں البتہ دبئی سے تعلق رکھنے والے بڑے پراپرٹی گروپ نے 5.2ملین ڈالر کی بڑی پیشکش کے بعد ملتان ٹیم اپنے نام کرلی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…