پاکستان نے ٹاس جیت لیا، بھارت کو بیٹنگ کی دعوت

4  جون‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے ٹاس جیت لیا، بھارت کو بیٹنگ کی دعوت تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے میچ کا ٹاس ہوگیا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سٹیڈیم شائقین سے بھرا ہو ا ہے اور ایک بھی سیٹ خالی نہیں ہیں ۔میچ کو دیکھنے کیلئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان بھی موجود ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جارہے اس میچ میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے میچ کے دوران بارش کے 30فیصد چانسز کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

ادھر اسلام آباد کے مقامی چڑیا گھر میں ہاتھی نے پاکستان کے جیتنے کی پیش گوئی کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر کے ہاتھی ٹاؤن نے پیش گوئی کی ہے کہ  میچ پاکستان جیت جائیگا اور بھارت کو شکست ہوگی۔ مرغزار چڑیا گھر کے ہاتھی ٹاؤن سے جب پوچھا گیا کہ پاک بھارت ٹاکرے میں میچ کون جیتے گا تو اس نے پاکستان کی جیت کا اشارہ دے دیا۔ہاتھی کے سامنے تربوز کی دو ڈھیریاں لگائی گئی تھیں ،ایک ڈھیری کے ساتھ پاکستان کا جھنڈا جبکہ دوسری ڈھیری کے ساتھ پاکستان کا جھنڈا موجود تھا ،اس موقع پر ٹاؤن نے پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ موجود تربوز کی ڈھیری پر سے تربوز اٹھا کر اشارہ دے دیا ۔فیصلہ آنے پر وہاں پر موجود شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…