انوکھی حکمت عملی،کوچ مکی آرتھر نے ایک دن قبل ہی بھارت کیخلاف میدان میں اترنے والی ٹیم کا اعلان کردیا،ایک ایسا نام بھی شامل جس پراعتراضات بہت ہیں

3  جون‬‮  2017

برمنگھم(نیوزڈیسک)انوکھی حکمت عملی،کوچ مکی آرتھر نے ایک دن قبل ہی بھارت کیخلاف میدان میں اترنے والی ٹیم کا اعلان کردیا،ایک ایسا نام بھی شامل جس پراعتراضات بہت ہیں،تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھارت کیخلاف اتوار کو شیڈول سب سے بڑے مقابلے کے لیے 12کھلاڑویوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، حیرت انگیز طورپر اظہر علی کو بھی ٹیم میں شامل کیاگیا ہے،

جبکہ بنگلہ دیش کیخلاف شاندار بلے بازی کرنے والے فہیم اشرف اپنے انٹر نیشنل کیریئر کا آغاز کریں گے ،انہوں نے بتایا کہ جنید خان،فخر زمان اور حارث سہیل ٹیم کاحصہ نہیں ہوں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈکوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ایجبسٹن میں بھارت کیخلاف بڑے میچ کے لیے تیارہیں، میچ کیلئے12کھلاڑیوں کوشارٹ لسٹ کیاگیاہے،اس اہم مقابلے میں فہیم اشرف کوکھلانے کافیصلہ کرلیاہے جبکہ جنیدخان،فخرزمان،حارث سہیل نہیں کھیلیں گے،ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری 2 ون ڈے میچ میں ٹیم نے اچھاکھیلا،گراؤنڈ سٹاف کاخیال ہے کہ پاک بھارت میچ کی پچ تیزہے اور ہماراپہلا ہدف بھارتی ٹیم کو جلدآؤٹ کرنا ہوگا،نئی سوچ اورموجودہ کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق کرکٹ کھیلیں گے،ڈریسنگ روم میں کوئی دباؤاورہچکچاہٹ نہیں،سب مطمئن اورپرسکون ہیں۔اس موقع پر کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بھارت کابیٹنگ آرڈرمضبوط ہے ،وہاب ریاض فٹ ہیں،کھلانے کا فیصلہ میچ سے پہلے کرینگے،تمام کھلاڑیوں کوکہہ دیاہے کوئی دباؤ نہ لیں اچھی کرکٹ کھیلیں۔واضح رہے کہ اظہر علی کوون ڈے فارمیٹ میں سست بیٹنگ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایاجاتا ہے اور ان کی ٹیم میں بطور اوپنر شمولیت پر کرکٹ حلقوں نے شدید اعتراضات اٹھائے ہیں حیرت انگیزطورپر بھارت کے خلاف اہم ترین میچ میں بھی سابق کپتان اظہر علی ٹیم کا حصہ ہیں۔ممکنہ طورپر میدان میں اترنے والے گیارہ کھلاڑی یہ ہونگے۔ اظہر علی، احمد شہزاد،بابر اعظم، محمدحفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد(کپتان۔وکٹ کیپر) عماد وسیم، فہیم اشرف،محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…