پاکستانی بیٹی نے عالمی سطح پاکستان کا نام بلند کر دیا ۔۔ جانتے ہیں یہ لڑکی کون ہے ؟

3  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(این این آئی)انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے اسکواش کی پاکستانی ماریہ طور پکئی کو اپنے اسپورٹس کمیشن میں شامل کر لیا جہاں وہ اولمپکس میں خواتین کی بہتری کیلئے پالیسی بنانے میں کمیٹی کی معاونت کریں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ماریہ طور پکئی اولمپکس سمیت دنیا بھر کے کھیلوں میں خواتین کو برابری کی بنیاد پر حقوق کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل رہی ہیں

اور سمتبر 2013 میں آئی او سی کی جانب سے بڑھائے گئے خواتین کے کوٹے کے بعد وہ کمیشنز میں خواتین کی 38 فیصد نمائندگی کا حصہ بن گئی ہیں۔ماریہ طور نے آئی او سی میں نمائندگی کو اپنے اور ملک کیلئے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی میں میری شمولیت سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا اور یہ بہت بڑی اور خوشی کی بات ہے کہ مجھے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ویمنز اسپورٹس کمیشن میں پاکستان کی طرف سے منتخب کیا گیا جہاں میں پاکستان کے حق کیلئے آواز اٹھاؤں۔انہوں نے کہا کہ میں یا ملالہ اس دنیا سے الگ یا انوکھی نہی بلکہ یہ پاکستان میں ہر خاتون کی جدوجہد کی کہانی ہے ٗمیں سمجھتی ہوں کہ اگر ہم تمام خواتین مل کر کام کریں تو ہم اس ملک کو اندھیر نگری سے نکال سکتے ہیں میں ملک کیلئے کام کرنے والی تمام خواتین کو سراہتی ہوں۔اسکواش کی کھلاڑی نے کہا کہ اولمپک بہت بڑا پلیٹ فارم ہیں اور حکام پر زور دیا کہ وہ اس پر توجہ دیں تاکہ ہمارے ایتھلیٹ، تیراک، باکسر اور دیگر کھلاڑی اولمپک کے کھیلوں میں ہم ترقی کر سکیں۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن نے بھی اس اعزاز کے حصول پر مایہ طور کو مبارکباد دیتے ہوئے ملک کیلئے بڑا اعزاز قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…