پی ایس ایل کے بعد پاکستان میں ایک اور بڑی لیگ کا اعلان ہو گیا ۔۔ پاک فوج کا اس میں کیا کردار ہوگا ؟

30  مارچ‬‮  2017

پشاور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی چیمپیئن پشاور زلمی نے کھیل کے فروغ کیلئے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے فاٹا سپر لیگ کے انعقاد کا اعلان کردیا جس کی میزبانی فاٹا کے چار گراؤنڈز کریں گے۔لیگ کا آغاز تین اپریل سے ہو گا اور یہ 13 اپریل تک جاری رہے گی۔

پشاور زلمی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ فاٹا سپر لیگ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی اور 11 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 67 میچز کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 6 لاکھ روہے اور رنر اپ کو 3 لاکھ روہے بطور انعام دیئے جائیں گے۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید ا?فریدی نے کہا کہ یہ لیگ علاقے کے نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین مواقع فراہم کرے گی جہاں ایونٹ کے انعقاد کا مقصد فاٹا کا مثبت اور پرامن تشخص اجاگر کرنا ہے۔ بیان میں مزید بتایا کہ سلمان بٹ، عمر امین، محمد رضوان جیسے دیگر کھلاڑی بھی ایونٹ میں شرکت کریں جس سے اس کی اہمیت میں اضافہ ہو گا جبکہ اسے پاک فوج اور سیاستدانوں کی بھی مکمل حمایت حاصل ہو گی۔ یاد رہے کہ نومبر 2016 میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے ہمراہ خیبر ایجنسی میں کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…