سپر لیگ فکسنگ ،ایک اہم کھلاڑی کیلئے خوشی کی خبر،تین بُری طرح پھنس گئے

19  مارچ‬‮  2017

لاہور(آئی این پی)پاکستان سپرلیگ فکسنگ اسکینڈل کے تحقیقاتی ٹریبونل کا پہلا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے تفتیش کی کارروائی کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔مزید کئی کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ

کی کارروائی کا دائرہ وسیع ہوگیاہے۔انتظامیہ نے مزید کھلاڑیوں سے تحقیقات کا فیصلہ کرلیاہے۔اینٹی کرپشن یونٹ صرف محمد عرفان کے بیان سے مطمئن ہے۔محمد عرفان نے یونٹ کے سامنے سب سچ بولا۔شرجیل خان، خالد لطیف، شاہ زیب حسن متضاد بیان دیتے رہے۔ محمد عرفان نے یونٹ کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔پی سی بی نے شاہ زیب،شرجیل خان، شاہ زیب حسن کے موبائل ڈیٹا فرانزک کرنے کی درخواست کردی۔ پی سی بی نے ڈیٹا سے حاصل معلومات طلب کرلیں ہیں۔دوسری جانب فکسنگ اسکینڈل پر شرجیل خان اورخالد لطیف سے تحقیقات کیلئے بنائے گئے ٹریبونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ اصغرحیدر کا توقیرضیاء اوروسیم باری سے رابطہ ہوا ہے۔ اراکین نے فکسنگ اسکینڈل کے حوالے سے بات چیت اورآئندہ 4سے 5روز میں پہلا اجلاس منعقد کرنے پرمشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق ،تحقیقاتی ٹربیونل نے پی سی بی سے بورڈ اوراینٹی کرپشن کوڈ کی تفصیلات طلب کرلیں اور ساتھ ہی شرجیل اورخالد لطیف پر لگائی گئی چارج شیٹ کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ ٹربیونل کے اراکین کیس کی تحقیقات کیلئے پہلے ٹی او آرز طے کریں گے جبکہ چیئرمین پی سی بی شہریارخان سے بھی ملاقات ہوگی۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…