’’پاکستان میں انٹرنیشنل کی کرکٹ کی بحالی ‘‘ اہم ترین غیر ملکی شخصیت پاکستان پہنچ گئیں ۔۔ شاندار استقبال

28  جنوری‬‮  2017

لاہور (آن لائن) آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، چیئرمین پی سی بی شہریارخان اور چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سبحان احمد نے دیگر آفیشلز کے ساتھ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا،

بعد ازاں انہوں نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات بھی کی۔ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔ ان کا دورہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔جائلز کلارک نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کریں گے اور پی سی بی آفیشلز سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔ انہیں ملک میں سیکیورٹی صورتحال اور ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے ہونے والی کوششوں سے آگاہ کیا جائے گا، ایم سی سی یا ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی اہم پیشرفت متوقع ہے، آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ اور سیکیورٹی آفیشل پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کیلیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیں گے جبکہ کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے بورڈ عہدیداروں کو اس موقع پر دعوت دینے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ دورے کے بعد وہ آئی سی سی کو پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال

اور پی سی بی کی فنڈنگ کے حوالے سے سفارشات پیش کریں گے۔جائلز کلارک 2009 میں بنائی جانے والی آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ اور مختلف امور میں پی سی بی کی معاونت کیلیے سرگرم رہے ہیںِ، انہیں پاکستان کا دوست سمجھا جاتا ہے، زمبابوے کی میزبانی کے بعد پی سی بی اعتماد کی بحالی کا یہ سفر جاری رکھتے ہوئے مزید غیرملکی ٹیموں کو بلانے کی خواہاں ہے، اس ضمن میں کرکٹ کھیلنے والے ملکوں اور آئی سی سی میں گہرا اثر و رسوخ رکھنے والے جائلز کلارک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…