’’آپ اب گھر میں آرام کریں ‘‘ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی پر پی سی بی نے بجلی گر ادی

28  جنوری‬‮  2017

لاہور( آن لائن ) مصباح الحق کی رخصتی کا پروانہ لکھ دیا گیا ہے اور قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مستقبل کے پلان کا حصہ نہیں رہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مصباح الحق کو پیغام بھجوا دیا گیا ہے کہ پی سی بی ان کو مستقبل کے پلان میں شامل نہیں سمجھتا اور انھیں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنا ہے،یہ فیصلہ سینئر بیٹسمین پرہی چھوڑ دیا گیاکہ وہ ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کب کرنا پسند کرتے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مصباح

الحق نے کوئی فیصلہ کرلیا تو ان کا تجربہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانے کیلیے استعمال کیا جائے گا،اظہر علی کو جانشین کے طور پر ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا قوی امکان ہے۔ دوسری جانب یونس خان کو 10 ہزار رنز بنانے والا پہلا پاکستانی بیٹسمین بننے کا اعزاز حاصل کرنے کیلیے ایک میچ یا ٹور مزید دیا جا سکتا ہے،سینئر بیٹسمین ابھی تک 9977رنز بنا چکے اور سنگ میل عبور کرنے کیلیے انھیں مزید 33رنز درکار ہیں۔واضح رہے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے تذبذب کا شکار سینئر بیٹسمین نے پی ایس ایل کو اپنی فارم اور فٹنس کا پیمانہ قراردیتے ہوئے ایونٹ کے بعد کوئی فیصلہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…