مصباح الحق کو قیادت سے ہٹانے کی تیاریاں ، مکی آرتھر نے پی سی بی کو سنگین نتائج سے آگاہ کر دیا

28  جنوری‬‮  2017

لاہور(آن لائن) آسٹریلیا میں بدترین شکستوں اور ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ اور ایک روزہ ٹیم کی قیادت سمیت ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ اظہر علی کی جگہ سرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کر چکا ہے، وہیں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت میں فوری طور پر تبدیلی کے مخالف مکی آرتھردورہ ویسٹ انڈیز تک

 

مصباح الحق کو ہی کپتان برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں اور اس تبدیلی کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سلیکٹرز سمیت بورڈ کے اعلیٰ مصباح کو قیادت سے ہٹانا چاہتے ہیں لیکن ہیڈ کوچ کو خدشہ ہے کہ ٹیسٹ اور ایک روزہ ٹیم میں ایک ساتھ فوری تبدیلی کے ٹیم پر انتہائی سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔ادھر بورڈ میں ایک بڑا حلقہ 29 سالہ ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ میں کپتان بنانے کا خواہشمند ہے لیکن مصباح کی قیادت کے حامی آرتھر اس فیصلے کی راہ میں حائل ہیں اور شاید ایسا نہ ہونے دیں۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ محمد حفیظ اور عمر اکمل جیسے سینئر کھلاڑیوں کو ممکنہ طور پر آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آخری موقع فراہم کردیا گیا ہے اور انضمام الحق کی زیر سربراہی سلیکشن کمیٹی اب پاکستان سپر لیگ میں باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور کارکردگی کی بنیاد پر انہیں قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔25 سالہ اوپنر احمد شہزاد قومی ٹیم سے اخراج کے بعد سے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کھیل پیش کر رہے ہیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے ان کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…