کرکٹ کی تاریخ کا حیرت انگیز دن،6 گیندوں پر 6 وکٹیں ،نیا ریکارڈ قائم

27  جنوری‬‮  2017

سڈنی (آئی این پی)آسٹریلیا میں نوجوان باؤلر ایلڈ کیری نے 6 گیندوں پر 6 وکٹیں حاصل کر کے حریف ٹیم کو 40 رنز پر آؤٹ کر دیا۔کرکٹ میں ہر بولر کا خواب ایک بہترین اوور ہوتا ہے جس میں چھ گیندوں پر چھ وکٹیں حاصل کرنا۔آسٹریلیا میں گولڈن پوائنٹ کرکٹ کلب کی جانب سے کھیلیے ہوئے بولر ایلڈ کیری کا یہ خواب پورا ہو گیا

۔وکٹوریا میں مشرقی بالاراٹ کے خلاف میچ میں 29 برس کے کیری اپنے پہلے آٹھ اوورز میں وکٹ حاصل نہیں کر سکے لیکن نویں اوور میں صورتحال تبدیل ہو گئی۔اوور کی پہلی گیند پر بلے باز سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے، نئے آنے والے باز ان کی دوسری گیند پر وکٹر کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے اور بعد میں تیسرے بلے باز کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے ہیڑک مکمل کی۔اپنے ساتھی کرکٹرز کے ساتھ ہیڑک کا جشن منانے کے بعد جب کیری دوبارہ بولنگ کرنے آئے تو اگلی تینوں گیندوں پر تین بلے باز کو کلین بولڈ کر دیا اور یوں حریف ٹیم کی اننگز صرف 40 رنز پر سمیٹ دی۔گولڈن پوائنٹ کے سیکریٹری جان اوگلیور نے بی بی سی سپورٹس کو بتایا:’ میچ کے دوران بہت کم شائقین میدان میں موجود تھے لیکن وہاں موجود ایک شخص نے کچھ منفرد ہوتا دیکھ کر کیری کی پانچویں اور چھٹی وکٹ کی ریکارڈنگ کر لی۔ انھوں نے کہا کہ گیند کو محفوظ کر لیا ہے اور کیری کو اپریل میں ان کے کارنامے پر ایوارڈ تقریب میں ٹرافی پیش کی جائے گی۔کیری کے کارنامے کی خبر پورے آسٹریلیا میں پھیل گئی ہے

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…