ایک لاکھ 13 ہزار پاکستانی کھلاڑیوں میں سے 4 بہترین کرکٹرز کی دریافت،قومی کرکٹ ٹیم کیلئے بڑا اعلان کردیاگیا

27  جنوری‬‮  2017

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے زیراہتمام کھیلی جانیوالے پی ایس ایل کی فرنچائزڈلاہورقلندرزنے پاکستان کو مزید 4 بہترین کرکٹرز دینے کا دعویٰ کیاہے۔لاہورقلندرزکے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا نے کہا ہے کہ ہم نے ایک لاکھ 13 ہزار کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے تھے ،8ڈسٹرکٹ ٹیمیں بنائیں اور ہرڈسٹرکٹ ٹیم میں 16،16پلیئرزشامل کئے۔

بعدازاں انہی کھلاڑیوں میں سے 128پلیئرمنتخب کرکے اْن کا ایک ٹورنامنٹ کرایا۔اْس ٹورنامنٹ میں سے ہم نے 30بہترین پلیئرزمنتخب کئے جن کا ہم نے ایک کیمپ لگایا اورپھر اْس کیمپ میں سے 15 پلیئرز منتخب کرکے اْن کو آسٹریلیاکے ٹورپر بھیجااورپھر اْن15میں سے چاربہترین پلیئرزکوہم نے پی ایس ایل کا حصہ بنایا۔لاہورقلندرزکے ڈائریکٹرکرکٹ آپریشنز عاقب جاوید بھی دعویٰ کیاہے کہ اس بار ہمارے تلاش کردہ نئے پلیئرز پی ایس ایل میں سبھی کو حیران کریں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…