شاہد آفرید ی کے بعد ایک پاکستانی کھلاڑی آسٹریلین ٹی 20ٹیم کا حصہ بن گیا

31  دسمبر‬‮  2016

سڈنی (آن لائن)سابق آسٹریلین عظیم فاسٹ باؤلر گلین میک گرا نے اپنی منتخب کردہ سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں انہوں نے ایک پاکستانی کھلاڑی یاسر شاہ کو بھی شامل کیا ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں کئی کھلاڑیوں اور حتیٰ کہ آئی سی سی کی جانب سے بھی بہترین ٹیسٹ ٹیموں کا اعلان کیا گیا لیکن کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی اس میں جگہ نہ بنا سکا۔میک گرا نے ڈیواڈ وارنر کے ساتھ جو روٹ کا بطور اوپنر انتخاب کیا ہے، مڈل آرڈر بیٹنگ لائن سنبھالنے کیلئے ویرات کوہلی، اسٹیون اسمتھ اور کین ولیمسن کو منتخب کیا گیا ہے۔جوبنی بیئر اسٹو وکٹوں کے عقب میں ذمے داریاں انجام دیں گے جبکہ بین اسٹوکس کا آل راؤنڈر کی حیثیت سے انتخاب کیا گیا ہے۔میک گرا نے فاسٹ باؤلنگ میں مچل اسٹارک کے پارٹنر کے طور پر ڈیل اسٹین کی جگہ نوجوان کگیسو ربادا کا انتخاب کیا ہے جبکہ اسپنرز میں عالمی نمبر ایک روی چندرہ ایشون اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ ٹیم کے 12ویں کھلاڑی اسٹورٹ براڈ ہیں۔میک گرا نے ٹیم میں اسٹیون اسمتھ اور کین ولیمسن کے ہوتے ہوئے قیادت کی ذمے داریاں ویرات کوہلی کو سونپی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی سال کی بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو بھی شامل کرلیا ہے۔آسٹریلیا نے کپتان ویرات کوہلی کو مقرر کیا گیا ہے، بیٹنگ آرڈر کی ترتیب سے اس ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، جیسن رائے، ویرات کوہلی (کپتان)، اے بی ڈی ویلیئرز، آندرے رسل، جوز بٹلر، فرحان بہردیان، شاہد آفریدی، جسپریت بمراہ، ایڈم زامپا اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…