کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا اسکور کارڈ،اور حیران کن جیت , جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے ،

18  دسمبر‬‮  2016

جوہانسبرگ ( آن لائن )کرکٹ سمیت دنیا بھر کے کھیلوں میں روز نت نئے اور انوکھے رونما ہونے کے ساتھ ساتھ ریکارڈ بک میں جگہ بناتے رہتے ہیں اور تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں۔اسی طرح کا ایک واقعہ جنوبی افریقہ کے انڈر19 سطح پر کھیلے گئے ایک میچ کے دوران اس وقت پیش آیا جب ایک ٹیم کے بقیہ کھلاڑیوں نے ایک رن بھی نہیں بنایا لیکن اس کے باوجود وہ ٹیم حیران کن طور پر میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔
پریٹوریا میں کھیلے گئے اس میچ میں ویمنز انڈر19 ٹیم ایمپومالنگا کی بلے باز شانیہ لی سوارٹ نے 86 گیندوں پر 160 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت ان کی ٹیم نے ایسٹرن کو 42رنز سے شکست دے دی۔سوارٹ کی یہ شاندار اننگز 18 چوکوں اور 12 چھکوں سے مزین تھی اور دلچسپ امر یہ کہ ان کی ٹیم کے آٹھ کھلاڑی کریز پر ضرور آئے لیکن انہوں نے اسکور بورڈ زحمت دینے کی کوشش تک نہ کی۔سوارٹ کی کاوش کی بدولت ان کی ٹیم نے آٹھ وکٹ کے نقصان پر 169 رنز بنائے جس میں بقیہ نو رنز ایکسٹراز کے تھے۔
جواب میں ایسٹرن کی ٹیم چھ وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنا سکی جس میں سے دو وکٹیں سوارٹ نے لیں اور یوں شانیہ کی ٹیم 42 رنز سے فاتح رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…