میچ فکسنگ کا الزام ۔۔۔ اہم کھلاڑی کو معطل کر دیاگیا

13  ‬‮نومبر‬‮  2016

کیپ ٹاؤن (این این آئی)جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم نے سابق بلے باز الویرو پیٹرسن کو میچ فکسنگ کے الزام پر تفتیش کے بعد کرکٹ سے معطل کردیا۔35 سالہ پیٹرسن کو ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کے اینٹی کرپشن قواعد کی خلاف ورزی پرکرکٹ کی سرگرمیوں سے عارضی طورپر معطل کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔پیٹرسن پر کئی الزام عائد ہیں تاہم ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ریم سلیم 2015 کے میچوں میں فکسنگ میں ملوث ہونے پر انھیں سزا دی گئی ہے تاہم پیٹرسن نے الزامات کی تردید کی ۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے رواں سال کے شروع میں غلام بودی، جین سیمز، پومیلیا میٹشیکوے سمیت کئی کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں میچ فکسنگ میں ملوث ہونے پر طویل پابندی کی سزا سنادی تھی۔جنوبی افریقہ کے سابق اوپنر نے گزشتہ سیزن میں انگلینڈ کی کاؤنٹی ٹیم لینکا شائر کی نمائندگی کی تھی تاہم ان کا کہنا تھا کہ انھیں 2017 میں ذاتی وجوہات کے باعث واپس وطن آنا پڑے گا۔پیٹرسن نے 2015 میں بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد مقامی کھلاڑی کی حیثیت سے لینکا شائر کی نمائندگی کی جبکہ اس سے قبل گلیمورگن، ایسیکس او سمرسیٹ کی جانب سے بھی کھیلتے رہے ہیں۔الویرو پیٹرسن نے 2010 سے 2015 تک 36 ٹیسٹ، 21 ایک روزہ اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی۔انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 8 نصف سنچریوں اور 5 سنچریوں کی مدد سے 2093، ایک روزہ کرکٹ میں 504 اور ٹی ٹوئنٹی میں صرف 14 رنز بنائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…