کھیل کی دنیا سے انتہائی بری خبر ۔۔۔ لیجنڈ کھلاڑی انتقال کر گئے

26  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )فٹ بال لیجنڈ برازیل کے کارلس البرٹو دل کا دورہ پڑنے سے دنیا چھوڑ گئے،1970 میں کپتانی کرتے ہوئے شاندار گول کرکے برازیل کو میکسیکو میں منعقدہ ورلڈکپ میں فتح دلائی تھی ،ان کی عمر 72سال تھی۔انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز19سال کی عمر میں ریو ڈی جنیرو کے کلب فلومینیز سے کیا تھا۔وہ متعدد امریکی فٹبال کلبوں سے بھی کھیلے اور بحیثیت کھلاڑی ریٹائرمنٹ کے بعد متعدد کلبوں کے کوچ بھی رہے،انھوں نے آخری ذمے داری برازیل کے ایک ٹی وی چینل کے لیے بحیثیت کمینٹیٹر انجام دی۔1970 میں برازیل نے اٹلی کو چار ایک سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور چوتھا گول کارلس البرٹو نے ہی کیا تھا۔فٹ بال لیجنڈز پیلے اور فرانز بیکینبور نے اس ناگہانی موت پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔1970کا ورلڈ کپ کی خاص بات یہ تھی کہ یہ پہلی بار ورلڈ کپ یورپ اور جنوبی امریکہ سے باہر شمالی امریکا کے ملک میکسیکو میں منعقد ہواتھا جبکہ برازیل تیسری بار ورلڈ کپ کا فاتح بنا تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…